میرے شایستہ بندے روئے زمین پر (حکومت) وارث ہوں گے

IQNA

میرے شایستہ بندے روئے زمین پر (حکومت) وارث ہوں گے

وَلَقَد كَتَبنا فِي الزَّبورِ مِن بَعدِ الذِّكرِ أَنَّ الأَرضَ يَرِثُها عِبادِيَ الصّالِحونَ
«زبور» کے بعد (تورات) میں لکھا : میرے شایستہ بندے روئے زمین پر (حکومت) وارث ہوں گے
(سوره مبارکه انیباء/آیه 105)


اگر انسانیت کی آنکھوں کے سامنے تجاوز کرنے والے ظالم انسانوں کا حق پامال کررہے ہیں تو اس کو مقدر اور دائمی نہ سمجھے؛ یہ تصور نہ کرے کہ مداوا کوئی نہیں اور یہی ہوتا رہے گا ؛ جان لینا چاہیے کہ یہ ایک وقتی صورتحال ہے جبکہ اس عالم کے مقدر میں ہے کہ اس پر عدل کی حکومت ہو اور وہ ضرور آئے گا
آیت الله خامنه ای ؛ 2005/09/20

آج انسانی زہین اس کے لیے آمادہ ہے اور جاننا چاہیے اور یقین رکھا جائے کہ ایک برتر اور کامل انسان ضرور آئے گا اور انسانیت کو اس ظلم و ستم سے نجات دے کر رہے گا؛ وہی چیز جسکا وعدہ تمام پیغبروں نے دیا ہے اس کا وعدہ قرآن نے کیا ہے
:«و یضع عنهم اصرهم و الاغلال التی کانت علیهم؛ اور انکے [کاندھوں] سے بارگراں اور قید و بند کا طوق اٹھا لےگا» (اعراف/آیه 157)
آیت الله خامنه ای ؛ 2008/11/23

استکبار اور انکے حامیوں کے تمام جھوٹے دعووں اور رجز خوانی اور کوششوں کے باوجود جو وہ مالی،فوجی ،سیکورٹی اور سیاسی حوالے سے انجام دے رہے ہیں ، علاقے اور تمام عالم اسلام میں مستقبل یقینا اسلام کا دور ہوگا ؛
آیت الله خامنه ای ؛ 2015/08/17