نجف اشرف میں «لبیک یا حسین» نشست + تصاویر

IQNA

نجف اشرف میں «لبیک یا حسین» نشست + تصاویر

7:41 - October 19, 2017
خبر کا کوڈ: 3503689
بین الاقوامی گروپ: عراق میں مقامات مقدسہ اور زیارات کے انفارمیشن سیکریٹریز کی پہلی نشست «لبیک یا حسین(ع)» کے عنوان سے نجف اشرف میں منعقد ہوئی

نجف اشرف میں  «لبیک یا حسین» نشست + تصاویر


ایکنا نیوز- آستانہ علوی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مقامات مقدسہ کے انفارمیشن سیکریٹریز کی پہلی نشست آستانہ امام علی کے امام حسن مجتبی(ع) ریسٹ ہاوش کے «عمار یاسر» ہال میں منعقد ہوئی۔

نجف اشرف پریس کلب کے سربراہ ایاد جبوری نے نشست سے خطاب میں مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے گفتگو کا آغاز کیا۔

انکا کہنا تھا کہ اس نشست کا مقصد اربعین کے حوالے سے یکساں اور متحد گفتگو، درست تبلیغات اور زایرین کی بہتر خدمت کو ممکن بنانا ہے۔

نجف اشرف میں  «لبیک یا حسین» نشست + تصاویر

نشست سے مختلف صحافیوں اور متعلقہ اراکین نے خیالات کا اظھار کرتے ہوئے تجاویز پیش کیں۔

اربعین حسینی میں بھرپورکوریج،میڈیا کی حمایت اور زایرین کی عقیدت و ارادت کی درست عکاسی پر بھی نشست میں تاکید کی گیی اور اس حوالے سے پروگراموں کو ترتیب دینے پر اتفاق کیا گیا ۔/

نجف اشرف میں  «لبیک یا حسین» نشست + تصاویر

3654300

نظرات بینندگان
captcha