کرانی روڑ پر شدت پسند دہشت گردوں کی فایرنگ سے ایک شخص جان بحق

IQNA

کرانی روڑ پر شدت پسند دہشت گردوں کی فایرنگ سے ایک شخص جان بحق

11:14 - October 20, 2017
خبر کا کوڈ: 3503693
بین الاقوامی گروپ: کرانی روڑ میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ہزارہ شیعہ برادری سے تعلق رکھنے والا شخص جان بحق ہوگیا

ایکنا نیوز- اطلاعات کے مطابق بروری سےآنے والے سایکل سوار پرآج صبح نامعلوم افراد نے کرانی میں اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سایکل سوار جان کی بازی ہار گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق مقامی ہزارہ شیعہ برادری سے تھا یا نہیں۔

سایکل سوار پر فائرنگ کے بعد  تکفیری دہشت گرد حسب معمول  فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

قابل ذکر ہے کہ اس روٹ پر درجنوں بار ہزارہ شیعہ برادری پر حملوں کے باوجود چند میٹر کے راستے کو حکومت محفوظ بنانے میں ناکام رہی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha