سوئیڈن میں مسجد کی تعمیر کے خلاف مہم

IQNA

سوئیڈن میں مسجد کی تعمیر کے خلاف مہم

7:42 - October 21, 2017
خبر کا کوڈ: 3503696
بین الاقوامی گروپ: سوئیڈن کے شدت پسندوں کے ایک گروپ کی جانب سے ھالمیسٹاڈ شہر میں مسجد کی تعمیر کے خلاف مہم شروع کی گیی ہے

سوئیڈن میں مسجد کی تعمیر کے خلاف مہم


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے Risalehaber؛ کے مطابق ھالمیسٹاڈ شہر میں عرصے سے ایک مسجد بنانے پر کام شروع کیا گیا تھا تاہم اس پر اعترضات کی وجہ سے مسلہ اب تک حل نہ ہوسکا ہے

سوئیڈن کے اس شہر میں شدت پسندوں کا ایک گروپ ایک یونیورسٹی استاد «ڈیک هریسن» کی زیرنگرانی اس مسجد کی تعیمر کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔


هریسن کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کی ثقافت یہاں کے عوام کے لیے قابل قبول نہیں اور اس مسجد کو کسی صورت نہیں بننے دیں گے۔

انکا کہنا ہے کہ مسجد کی تعیمر سے سوئیڈن کے عوام کی ثقافت کو خطرات لاحق ہوسکتی ہے۔


قابل ذکر ہے کہ ای میلز کے زریعے سے بھی مسجد انتظامیہ کو دھمکیاں موصول ہوچکی ہیں جنمیں انہیں مسجد سے دور رہنے کی تاکید کی گیی ہے./

3654612

نظرات بینندگان
captcha