مصری دارالفتوی؛ قدس شریف بحران سے داعش فایدہ اٹھاسکتی ہے

IQNA

مصری دارالفتوی؛ قدس شریف بحران سے داعش فایدہ اٹھاسکتی ہے

7:42 - December 13, 2017
خبر کا کوڈ: 3503935
بین الاقوامی گروپ: دارلافتاء کے نمایندے نے خبردار کیا ہے کہ قدس کے نام پر داعش جوانوں کو بھرتی کے لیے گمراہ کرسکتی ہے

مصردارالفتوی؛ قدس شریف بحران سے داعش فایدہ اٹھاسکتی ہے

 

ایکنا نیوز- عربی نیوز ایجنسی اینا کے مطابق دارلافتاء کے نمایندے نے خبردار کیا ہے کہ قدس کے نام پر داعش جوانوں کو تکفیری تنظیم میں بھرتی کے لیے گمراہ کرسکتی ہے لہذا علما اور ادارے ہوشیار رہیں۔

 

مذکورہ ادارے نے امریکی صدر کے فیصلے کو نادرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیل حامی اقدام کو واپس لے اور داعش کو سرگرمی کا موقع فراہم نہ کریں۔

 

 

ادارے کے ترجمان کے مطابق اس طرح کے فیصلوں سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ تکفیری دہشت گرد تنظیم اور ان قوتوں میں ایک ہم آہنگی موجود ہے۔

 

ترجمان نے تکفیری حامی اخبار روزنامه «النبأ» میں « بیت‌المقدس کے وارثین متقی لوگ ہیں» کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مقالے میں واضح کرنے کی کوشش کی گیی ہے کہ قدس شریف کی واپسی صرف مسلح جہاد سے ممکن ہے۔

 

 

دارالافتاء نے واضح کیا ہے کہ اس مقدس عنوان سے فساد اور گمراہ کن جہاد کے لیے داعش افراد کو بھرتی کرسکتی ہے۔

 

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ قدس کو  اسرائیل کے حوالے کرنے کے ٹرمپ فیصلے نے داعش کوپنپنے کا نیا موقع فراہم کردیا ہے/.

3672105

نظرات بینندگان
captcha