ایکنا نیوز- فلسطینی میڈیا کے مطابق رمضان المبارک کے دوسرے جمعے کے موقع پر فلسطینی جوانوں کو مسجد الاقصی میں آنے سے روکنے کے لیے سخت ترین سیکورٹی اقدامات کیے گیے تھے۔
رپورٹ کے مطابق قدس شریف کے اطراف اور مغربی پٹی میں ہزاروں کی تعداد میں سیکورٹی اہلکار تعینات ہیں اور علاقہ فوجی چھاونی کا منظر پیش کررہا ہے۔
سخت سیکورٹی کے باجود بعض جوان مسجد الاقصی تک پہنچنے میں کامیاب ہوچکے تھے جبکہ چیک پوسٹوں پر جوانوں اور فورسز میں جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں۔/