ایکنا نیوز- رمضان کا مہینہ اپنی تمام تر عظمتوں، کرامتوں اور رحمت کی فضاؤں کے ساتھ تمام ہوا اور پوری دنیا کے مسلمانوں نے اس مہینے میں دنوں کے روزوں، دعا و توسل، ذکر و عبادت اور قرآن مجید کی تلاوت کی برکت سے اپنے قلوب کو زیادہ منور اور خدا سے زیادہ قریب کر لیا۔ اگرچہ بعض ممالک میں عید کل ہوگی مگرایران سمیت اکثر اسلامی ممالک میں آج عید منایی جارہی ہے۔
عید فطر عظیم اسلامی تہوار ہے۔ عالم اسلام، عید فطر کے دن حقیقی معنی میں عید مناتا ہے اور یہ وہ چیز ہے جو امت مسلمہ کے لیے اسلام چاہتا ہے۔ (جعلہ اللہ لکم عیدًا و جعلکم لہ اھلًا) آج کے دن کو خداوند متعال نے امت مسلمہ کے لیے عید اور مسلمانوں کو اس عید کا اہل قرار دیا ہے۔ ہمیں اس الہی تحفے سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے؛ اپنے دلوں میں معرفت اور توبہ و استغفار کے نور کو راستہ دے کر حقیقی معنی میں ذاتی فائدہ بھی اٹھانا چاہیے کہ اگر معرفت و عشق الہی کی دنیا کی ایک چھوٹی سی کھڑکی بھی ہمارے دلوں پر کھل جائے اور ہمارا وجود نورانی ہو جائے تو بیرونی دنیا کی بہت سی تاریکیاں اور مشکلات اپنے آپ دور ہو جائیں گي، کیونکہ یہ انسانوں کا دل ہے جو تمام خوبیوں اور برائیوں کا سرچشمہ ہے۔
اس موقع پر ایکنا کی جانب سے عالم اسلام اور بالخصوص قاریین ایکنا کو عیدکی خوشیاں دل کی گہراییوں سے مبارک ہو ۔ خدا تمام مسلمانوں کو اپنی رحمتوں کے سایے میں امن و ترقی عنایت فرمایے۔ آمین