ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی جارہی ہے

IQNA

ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی جارہی ہے

9:56 - June 16, 2018
خبر کا کوڈ: 3504714
بین الاقوامی گروپ:اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سیکڑوں عیدگاہوں اور کھلے مقامات پر عید کے اجتماعات کا انعقاد ہوا۔ جن میں امت مسلمہ اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی جارہی ہےایکنا نیوز- پاکستانی میڈیا کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین اور نگراں وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے اپنے عید پیغامات میں کہا کہ سیاسی مہم جوئی سے کدورتیں بڑھتی ہیں، قوم عید پر شہیدوں کو یاد رکھے، اسلام کی حقیقی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرتی ناہمواریوں کو دور اور وطن عزیز کو امن، سلامتی اور خوشیوں کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔


انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں ان فرزندان وطن کو بھی یاد رکھنا ہے جنہوں نے مادرِ وطن کی حفاظت اور اسے اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ رکھنے کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ وطن عزیز کو اپنی حفظ وامان میں رکھے اور پاکستان کو امن اورترقی و خوشحال کا گہوارہ بنائے۔

عید الفطر کے موقع پر میں اہل اسلام کو بالعموم اور پاکستانی قوم کو بالخصوص مبارک باد پیش کرتا ہوں – اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں رمضان المبارک کے فیوض و برکات سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا۔ اللہ تعالیٰ ہماری عبادات قبول فرمائے۔ آمین۔

نظرات بینندگان
captcha