«اردوگان» مولانا کی تقریب میں شریک

IQNA

«اردوگان» مولانا کی تقریب میں شریک

9:19 - December 18, 2018
خبر کا کوڈ: 3505493
بین الاقوامی گروپ- ترک صدر نے قونیہ شہر میں مولانا کے پروگرام میں شرکت کی۔

ایکنا نیوز- «آناطولیہ» نیوز کے مطابق رجب طیب اردوگان نے « مولانا جلال‌الدین بلخی رومی کی سات سو پینتالیسویں سالگرہ»  کی مناسبت سے «شب عروس» پروگرام میں شریک ہوئے۔

 

قونیه شہر کے عوام سے خطاب اور سلجوقیان کانگریس ہال میں خطاب انکے پروگرام میں شامل ہیں۔

 

مقامی میڈیا کے مطابق  « مولانا جلال‌الدین بلخی رومی» کی سالگرہ کے حوالے سے قونیہ شہر میں مختلف پروگرامز ایرانیوں اور دیگر افراد کے لیے ترتیب دیے گیے ہیں۔

«اردوگان» مولانا کی تقریب میں شریک

ادارہ ثقافت قونیہ کے ڈایریکٹر یارارک کا کہنا تھا: مولانا کی سالگرہ پر سال ۱۹۳۷ سے بین الاقوامی سطح پر پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔

انکا کہنا تھا: ایرانی قوم «شب عروس» پروگرام میں شوق سے شرکت کرتی ہے اور بلاشبہ مولانا ایران – ترکی ثقافتی و روحانی تعلقات میں اہم کردار کے حامل ہیں۔

 

ادارہ ثقافت کے مطابق ۳۰ ستمبر یوم ولادت مولانا کی مناسبت سے  «میستیک» فیسٹیول منعقد کیا گیا جسمیں ایرانی اور ترک فن کار شریک تھے۔

 

شمس تبریزی کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ اس سال مزار شمس کی مرمت سازی پر کام بھی زیر غور ہے اور اس حوالے سے مختلف پروگرامز ترتیب دیے جارہے ہیں۔

 

یارار نے تبریز اور خوی ایرانی شہروں کو  قونیه شہر سے جڑواں قرار دینے کے حوالے سے کہا: قونیہ شہر اس حوالے آمادہ ہے کہ ایران کے کسی بھی شہر سے اس شہر کو جڑواں قرار دیا جائے۔

 

قابل ذکر ہے کہ  « مولانا جلال‌الدین بلخی رومی» کی سات سو پینتالیسویں سالگرہ کے موقع پر قونیہ شہر میں تین ہزار کے لگ بھگ مختلف پروگرامز منعقد کیے گیے جنمیں سیمینار، کانفرنس،تھیٹر اور نمایش وغیرہ شامل ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ ہر سال دس سے سترہ دسمبر کو مولانا کے حوالے سے قونیہ شہر میں پروگرامز منعقد کیے جاتے ہیں جنمیں مختلف ممالک کے افراد شریک ہوتے ہیں۔/

3773340

نظرات بینندگان
captcha