حجاب اور اسلامی پوشاک میں معروف برانڈز کی دلچسپی

IQNA

حجاب اور اسلامی پوشاک میں معروف برانڈز کی دلچسپی

8:37 - July 23, 2019
خبر کا کوڈ: 3506403
بین الاقوامی گروپ- دنیا کے معروف ڈریسز برانڈز حجاب اور اسلامی ڈریسز میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

ایکنا نیوز- الجزیرہ نیٹ کے مطابق معروف برانڈز جیسے Burberry، Dolce & Gabbana، DKNY، D&G و Zara، حالیہ برسوں میں اسلامی ڈریسز میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

 

ان کمپنیوں میں سے بعض ماضی میں مسلمانوں پر تعصب کے الزامات لگاتے رہے ہیں تاہم اس شعبے میں مالی فوائد کو دیکھتے ہوئے انہوں نے بھی اس میں دلچسپی لینا شروع کردیا ہے۔

 

تحقیقاتی ادارے Pew Research Center)،کے مطابق دنیا میں مسلمانوں میں آبادی میں اضافے کا تناسب سب سے زیادہ ہے اور اندازے کے مطابق ۲۰۲۵ میں مسلمانوں کی تعداد ۷۔۲ ارب سے زیادہ ہوگی جو مجموعی آبادی کا ۲۹ فیصد ہوگا۔

 

اسی طرح ڈریسز فیلڈ میں  سالانه ۵ فیصد اخراجات میں اضافہ ہورہا ہے اور سال ۲۰۲۳ میں ۳۶۱ ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔

 

ترکی اس شعبے میں سب سے آگے ہے جبکہ  امارات اور انڈونیشاء بعد کے ممالک میں شامل ہیں مگر اسٹایل میں ان ممالک میں اختلاف ہوسکتا ہے۔

 

اسلامی ڈیزائننگ کونسل کی رکن «عالیه خان» کا کہنا ہے کہ آخرکار معروف برانڈز جیسے D&G DKNY, Victoria Beckham, Tommy Hilfiger بھی اس سمت متوجہ ہوگیے ہیں اور اس سے پہلے «زارا» نامی کمپنی «رمضان» کے نام سے اس فیلڈ میں کام دکھا چکا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ اگر کمپنیاں صارفین کی دلچسپی اور شوق کا درک کرلیں تو اس حوالے سے قابل قدر منافع کما سکتے ہیں۔/

3829038

نظرات بینندگان
captcha