مقبوضہ علاقوں میں عرب صحافیوں کے دورے پر عراق و فلسطین ناراض

IQNA

مقبوضہ علاقوں میں عرب صحافیوں کے دورے پر عراق و فلسطین ناراض

8:08 - July 24, 2019
خبر کا کوڈ: 3506409
بین الاقوامی گروپ- عراقی اور فلسطینی میڈیا کے نمایندوں نے صھیونی رژیم کی دعوت پر عرب میڈیا کے وفد کے دورہ مقبوضہ فلسطین کو قابل افسوس قرار دیا ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ایجنسی «الجزیره» کے مطابق صھیونی رژیم کی دعوت پر عرب میڈیا کا وفد مقبوضہ علاقوں کا دورہ کررہا ہے جس کی مذمت کی جارہی ہے۔

 

عراقی اور فلسطینی میڈیا نے کہا ہے کہ عرب صحافی صحافت کے اصولوں پر پابند رہے اور صھیونی رژیم سے تعلقات استوار کرنے پر سازشوں کا حصہ نہ بنے۔

 

صحافیوں کے الاینس نے دورہ کرنے والے صحافیوں کی ممبرشپ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ فلسطین کی حمایت سے کوتاہی نہیں کرنی چاہیے۔

 

صحافیوں کے الاینس نے خبردار کیا ہے کہ دورہ کرنے والے صحافیوں کو جواب دہ ہونا پڑے گا۔

 

قابل ذکر ہے کہ وفد کرنے والوں میں سعودی عرب، عراق، اردن اور مصر کے بعض صحافی اسرائیلی وزیر خارجہ کی دعوت پر اسرائیل کا دورہ کررہے ہیں اور پروگرام کے مطابق ان کو ہولوکاسٹ میوزیم ، یہودی عبادت گاہ، پارلیمنٹ اور دیگر مقامات کی سیر کے علاوہ اعلی حکام سے ملاقاتیں بھی شیڈول میں شامل ہیں۔

 

اسی حوالے سے مقامی افراد نے بیت‌المقدس سے سعودی صحافی محمد السعود کو مسجد الاقصی سے زبردستی نکال دیا اور انکو زیارت کرنے سے روک دیا۔

 

جوانوں نے صحافی کی سمت جوتے اور پلاسٹک کی کرسیاں پھینکا اور  محمد بن سلمان اور سعودی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے۔

مذکورہ صحافی اورسعودی وبلاگ نویس  حال ہی میں انگریزی زبان میں اسرائیل کی مدح سرائی کرچکا ہے اور «یوم نحوست» کو مبارک اور اسرائیل کو آزادی کا علمبردار بیان کرچکا ہے۔

 

پروگرام کے مطابق مذکورہ صحافیوں کا وفد اسرائیلی وزیر اعظم، ارکین پارلیمنٹ اور یونیورسٹی کے اساتذہ سے ملاقات کرے گا۔

 

فلسطینی گروپوں نے اس دورے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس دورے کو اسرائیلی چاپلوسی قرار دیا ہے۔/

3829302

نظرات بینندگان
captcha