اسلامی مرکز برطانیہ؛ مغرب میں خدام قرآن کی حوصلہ افزائی + ویڈیو

IQNA

اسلامی مرکز برطانیہ؛ مغرب میں خدام قرآن کی حوصلہ افزائی + ویڈیو

8:26 - April 12, 2021
خبر کا کوڈ: 3509127
تہران(ایکنا) اسلامی مرکز کے تعاون سے مغرب میں قرآنی خدام کی حوصلہ افزائی کی تقریب منعقد ہوگی۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق قرآن کریم کے مختلف شعبوں جیسے «تعلیمی»، «تحقیقی»، «هنری»، «ٹینالوجی و میڈیا»، اور «مینجمنٹ» میں خدمات دینے والے افراد کی حوصلہ افزائی کی جائےگی۔

 

اسلامی مرکز برطانیہ کے مطابق اس حوالے سے متعلقہ افراد کی فہرست کی تیاری جاری ہے اور یورپ کے مختلف شہروں میں قایم اداروں سے رابطہ کیا جارہا ہے تاکہ وہ ان شعبوں میں نمایاں افراد متعارف کراسکے۔

 

مذکورہ افراد خود یا انکے ادارے   https://forms.office.com/r/EtMwNpWUp۰ ایڈرس پر فارم ڈاون لوڈ کرکے  نام رجسٹر کرواسکتے ہیں۔

 

مذکورہ افراد کے ناموں کو یکجا کرکے ماہرین قرآن اور دیگر اداروں کے تعاون سے ڈیٹا تیار اور منتخب افراد کے ناموں کا اعلان ہوگا جو  https://www.ic-el.uk    پر قابل مشاہدہ ہوگا۔

 

اس فہرست میں یورپ، امریکہ کے ممالک سے افراد کے نام شامل ہوں گے اور انکو قرآنی خدمات کی بنیاد پر انعامات سے نوازا جائے گا۔

 

ان افراد کو رمضان المبارک کے آخر میں انعامات سے نوازا جائے گا اور انکو یورپ کی جوان نسل سے متعارف کرانے کی کوشش کی جائے گی اور اسی طرح اگلے سال کو بھی یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

اسلامی مرکز برطانیہ؛مغرب میں خدام قرآن کی حوصلہ افزائی + ویڈیو

خدام قرآن کی حوصلہ افزائی تقریب کا مقصد قرآنی خدمت گزاروں کو نمونہ بنایا اور یورپ یا مغرب زمین پر انکو جوانوں کے لیے مثال قرار دینا بتایا جاتا ہے تاکہ یورپ کے مسلمان قرآن کریم کی جانب زیادہ بہتر انداز میں مائل ہوسکے۔/

ویڈیو کا کوڈ

3963574

نظرات بینندگان
captcha