آسٹریلیا اور رمضان میں اسلامو فوبیا سے خوفزدہ مسلمان

IQNA

آسٹریلیا اور رمضان میں اسلامو فوبیا سے خوفزدہ مسلمان

9:34 - April 13, 2021
خبر کا کوڈ: 3509132
تہران(ایکنا) ای بی سی نیوز کے مطابق مسلمان رمضان میں مساجد جانے اور عبادت سے خوفزدہ نظر آتے ہیں۔

ای بی سی نیوز کے مطابق مسلم رہنماوں نے رمضان کے دوران مساجد میں عبادت کے دوران اسلاموفوبیا سے تحفظات کا اظھار کیا ہے۔

 

برسبین کے ھالینڈ پارک کی مسجد جو قدیم ترین مساجد میں شمار کی جاتی ہے اس کے ڈائریکٹر «علی قدری»

نے نیوزی لینڈ کی مسجد النور طرز کے حملے کے خدشے کا اظھار کیا ہے کیونکہ معمولا مساجد آتے ہوئے لوگوں کے نسل پرستانہ طعنے سنتے رہتے ہیں۔

 

چارلز یونیورسٹی کے سروے کے مطابق پچھتر فیصد مساجد جو اس سروے میں شریک تھیں ۲۰۱۴ تا ۲۰۱۹ تک وہ نسل پرستانہ حملوں کا شکار ہوچکی ہیں جنمیں دھمکیاں، دیواروں پر نعرے اور نمازیوں کی توہین کے واقعات شامل ہیں۔

 

نسل پرستانہ تعصب کے واقعات عام ہوچکے ہیں اور بالخصوص باپردہ خواتین گھروں سے نکلتے ہوئے اس طرح کے حملوں کا عام طور پر نشانہ بنتی ہیں۔

 

گذشتہ سال ہالینڈ پارک کی مسجد رمضان میں اسلام فوبیا کا شکار بن چکی ہے جہاں دیواروں پر نیوزی لینڈ طرز کے حملوں بارے وال چاکنگ کی گیی جس سے مسلمانوں میں خوف کی لہر دوڑ گیی تھی۔

 

مذکورہ مسجد کے  ڈائریکٹر کے مطابق سال ۲۰۱۷ کو شہر کی اسلامی یونیورسٹی کی مسجد کے اندر سور کا کٹا خون آلود سر پھینکا گیا تھا جس سے لوگ خوفزدہ ہوگیے تھے۔

 

رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال رمضان میں کورونا کی وجہ سے مساجد بند تھیں تاہم اس سال بھی اکثر لوگ کورونا اور اسلام فوبیا کے حوالوں سے پریشانی کا شکار ہیں۔/

3963890

نظرات بینندگان
captcha