برطانیہ؛ تین زبانوں میں جشن ولادت امام رضا(ع)

IQNA

برطانیہ؛ تین زبانوں میں جشن ولادت امام رضا(ع)

9:19 - June 19, 2021
خبر کا کوڈ: 3509597
تہران(ایکنا) جشن ولادت امام رضا(ع) اسلامی مرکز لندن کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے۔

اسلامی مرکز لندن کے مطابق جشن میلاد امام ھشتم منگل کو منایا جارہا ہے جسمیں فارسی، عربی اور انگریزی میں اظھار عقیدت کیا جائے گا جب کہ جشن  آن لائن نشر ہوگا۔

 

مقررین مختلف زبانوں میں « محبوبیت امام رضا(ع) کی اہم وجہ کیا تھی؟» کے عنوان پر خطاب اور سیرت پر روشنی ڈالیں گے۔

 

فارسی میں حجت‌الاسلام والمسلمین رضا لونی، عربی میں حجت‌الاسلام والمسلمین شیخ محمد الرفیعی اور انگریزی می  حجت‌الاسلام و المسلمین فرزدق رضوی خطاب فرمائیں گے۔

 

جعفر صالحی تلاوت کے علاوہ کمپئرنگ بھی کریں گے اور فارسی میں منقبت خوانی «حاج بهزاد مولایی»، عربی میں «ملا باسم الدراجی» اور انگریزی میں «ضیغم علی شان» کلام پیش کریں گے۔

 

جشن کا آغاز شام  ۷ سے ہوگا جو نماز مغربین تک جاری رہے گا اور اس موقع پر رمضان مقابلوں کے جیتنے والوں میں انعامات بھی تقسیم ہوں گے۔

 

آٹھویں آفتاب امامت حضرت امام رضا(ع)  ۱۱ ذی القعده ۱۴۸ هجری قمری کو مدینه میں پیدا ہوئے اور منگل کو انکی ولادت کا دن منایا جارہا ہے۔/

3978244

 

نظرات بینندگان
captcha