لبنانی قرآنی مقابلوں میں ایرانی قاری کی عمدہ کارکردگی + فلم

IQNA

لبنانی قرآنی مقابلوں میں ایرانی قاری کی عمدہ کارکردگی + فلم

تہران(ایکنا) انجمن توجیه و ارشاد لبنان نے ٹاپ ٹین قرآء کے ناموں کا اعلان کردیا جنمیں ایرانی قاری نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

لبنان کی انجمن توجیہ و ارشاد نے اولی القبلتین قرآنی مقابلوں کا اعلان کردیا۔

رپورٹ کے مطابق اولی القبلتین مقابلوں میں عراق کے اسامه عبدالله الکربلائی نے پہلی، لبنان کے قاری محمد علی قاسم دوم اور ایران کے قاری مجید عنان‌پور نے مقام سوم حاصل کیا ہے۔

اول تا سوم کو بالترتیب ۱۰ لیره سونا، سات لیره اور پانچ لیرہ سونا انعام دیا جائے گا۔

 

اعلان کے مطابق دس بہترین قرآء کے نام  اور حاصل کردہ نمبر کچھ یوں ہیں:

 

 ۱-   أسامة عبد الله الكربلائي - عراق ـ ۸۸,۶۵

۲- -  محمد علي عماد قاسم - لبنان ـ ۸۴,۵

۳ - مجيد عنان پور - ايران ـ ۸۳,۸۳

۴ ـ  ياسين عصفور- مصر ـ ۸۳,۱۶

۵ ـ  بلال عبد الله علي الأغبري - يمن ـ ۷۸,۷۴

۶ - أحمد تميم كاظمي - افغانستان ـ ۷۸,۴۱

۷ -  زيد سليمان -از كويت ـ ۷۷,۷۴

۸ -  عبد الحسن سويدان- جرمنی ـ ۷۵,۹۱

۹ -  عبد الله بن محمد أنور- پاكستان ـ ۶۹,۸۲

۱۰ -  أبو صالح بنيامين - انڈونیشیاء  ـ ۶۷

ویڈیو کا کوڈ

انجمن توجیه و ارشاد لبنان جو حزب اللہ کے رہنما سیدحسن نصرالله کی زیرنگرانی کام کرتی ہے انکے تعاون سے اولی القبلتین مقابلہ آن لاین منعقد کیا گیا۔

 

مقابلوں کی اختتامی تقریب گذشتہ روز منعقد کی گیی۔

 

دنیا کے چالیس ممالک سے ۳۲۲ قراء مقابلوں میں شریک تھے اور ان میں دس بہترین قرآء کا انتخاب کیا گیا۔

 

اولی القبلتین مقابلوں کی اختتامی تقریب سید حسن نصراللہ کی نظارت میں گذشتہ روز شام پانچ بجے منعقد کی گیی اور ان میں انعامات بھی تقسیم کیے گیے۔/

 

3984414