امریکہ میں سب سے بڑی آن لائن قرآنی اکیڈمی اورمسلمانوں کی پذیرائی

IQNA

ایکنا تجزیہ؛

امریکہ میں سب سے بڑی آن لائن قرآنی اکیڈمی اورمسلمانوں کی پذیرائی

8:15 - July 23, 2021
خبر کا کوڈ: 3509857
تہران(ایکنا) آن لائن Quran Schooling میں نہ صرف جورجیا بلکہ تمام افراد کہیں سے بھی کم ترین فیس کے ساتھ ماہر افراد سے قرآن سیکھ سکتے ہیں۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام میں قرآن سیکھنے اور قرآن سمجھنے پر سخت تاکید کی گیی ہے اور ہر مسلمانوں کو قرآن سیکھنا چاہیے۔

کمپوٹر کے ایجاد کے ساتھ ہی تعلیم کو اس کے زریعے سے مختلف انداز میں سیکھنے کی کوشش کی گیی اور اس پر خاطر خواہ کام انجام دیے گیے۔

 

پہلی قرآنی CD سنہ ۹۰ اور سال ۱۹۹۳ کو انڈونیشیا میں تیار کی گیی. اس CD  کے زریعے سے تلاوت سنی جاسکتی تھی اور متن بھی دیکھنا ممکن تھا اور پھر چین میں اسکی بڑی مقدار تیار کرنے کا اہتمام ہوا تاہم کیفیت گرنے کی وجہ سے اس کی ساکھ متاثر ہوئی۔

بعد میں کوالٹی اور رنگین تصاویر کے ساتھ سلسلہ شروع ہوا اور اس وقت بہت سے قرآنی مراکز کی ویب سائٹیں موجود ہیں جہاں آن لائن قرآن سیکھانے کا انتظام موجود ہے۔

 

امریکہ میں سب سے بڑی آن لائن قرآنی اکیڈمی اورمسلمانوں کی پذیرائی

آن لاین کلاس میں سب سے مناسب چیز وقت کا اہتمام ہے اور کلاس میں ڈسٹرب ہونے کا چانس بھی کم ہ اور اساتذہ اور شاگرد کی رضامندی سے وقت تعین کیا جاسکتا ہے۔

ان سائٹوں میں سے ایک نام کمانے والی ویب سائٹ  Quran Schooling ہے۔

مذکور آن لائن اکیڈمی سال ۲۰۱۹ کو دانیال یوسف  (Danyal Yousaf) کے نام سے ایک شخص نے امریکی ریاست جورجیا کے شہر اٹلانٹا میں شروع کیا جس کا دفتر برطانیہ میں بھی موجود ہے جس میں کہیں سے بھی طلبا استفادہ کرسکتے ہیں۔

 

امریکہ میں سب سے بڑی آن لائن قرآنی اکیڈمی اورمسلمانوں کی پذیرائی

Quran Schooling  میں سب سے زیادہ بچوں کے لیے پروگرام تیار کیے جاتے ہیں اور والدین بچوں کے مزاج کے مطابق مختلف کورسز سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

 

Quran Schooling میں ماہراساتذہ درس دیتے ہیں اور اگر والدین استاد سے مطمین نہ ہوئے تو استاد کو تبدیل کرسکتے ہیں۔

 

بچوں کے لیے مناسب کلاسوں کا یہاں پر اہتمام کیا گیا ہے اور ہر طرح سے بچوں اور والدین کی رضامندی حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور بچوں کی فرصت کو دیکھتے ہوئے مختلف اوقاف میں کلاسیں موجود ہیں تاکہ بچے شوق سے اپنی مرضی کے وقت میں کلاس میں داخلہ لے سکیں۔/

رپورٹ محمدحسن گودرزی

3985427

نظرات بینندگان
captcha