حج 2021 کا اختتام

IQNA

حج 2021 کا اختتام

10:20 - July 24, 2021
خبر کا کوڈ: 3509864
تہران(ایکنا) اس سال محدود انداز میں حج کا اہتمام ہوا جسمں صرف ساٹھ ہزار مقامی لوگ شریک تھے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز حجاج بیت‌الله الحرام نے ظھر کے بعد رمی جمرات اور الوداعی طواف بجا لایا اور اس طرح سے اس سال کا مختصر حج اختتام کو پہنچا۔

 

حجاج کرام «لبیک اللهم لبیک» کے نعروں کے ساتھ مسجدالحرام میں داخل ہوئے جبکہ پیروان اہل بیت نے طواف نساء بجا لایا جہاں سات بار طواف انجام دیا گیا جب کہ اہل سنت نے بھی الوداعی طواف کیا۔

 

بعض حجاج نے اعمال کے بعد دعا و مناجات اور نماز ادا کی اور دوبارہ حج کی دعا بھی کی۔

اس سال کورونا کی وجہ سے خصوصی ایس او پیز کا اہتمام کیا گیا تھا اور محدود انداز میں حج کی اجازت دی گیی تھی۔

 

عالمی ادارہ صحت نے بھی محدود حج کے اقدامات کو قابل قدر قرار دیا ہے

سعودی نمایندہ حج ھشام سعید نے حج اقدامات کو قابل اطمینان قرار دیتے ہوِئے ایس او پیز کی تعریف کی جبکہ تمام ساٹھ ہزار حجاج نے منا کی سرزمین کو ترک کیا جبکہ بعض حجاج مسجد النبی کی زیارت کو گیے۔

 

سعودی وزیر صحت توفیق الربیعه نے بھی حج ۱۴۴۲ انتظامات کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سال کوئی حاجی کورونا میں مبتلا نہیں ہوئے۔

 

کورونا کی وجہ سے اس سال سعودی کے اندر سے صرف ۶۰ ہزار باشندوں کو حج کی اجازت سخت ایس او پیز کے ساتھ ملی تھی۔

 

حجاج نے بارہویں ذی‌الحجه کو ظہر کے بعد منا کو ترک کیا اور اگر کوئی ظہر کے بعد اس کو ترک نہیں کرتا تو انہیں تیرہویں کی رات سے قیام کرنا ہوگا۔/

3985879

 

نظرات بینندگان
captcha