عالمی ایوارڈ 114 کے لیے ججز کے ناموں کا اعلان

IQNA

عالمی ایوارڈ 114 کے لیے ججز کے ناموں کا اعلان

8:36 - July 26, 2021
خبر کا کوڈ: 3509878
تہران(ایکنا) عالمی اهل‌بیت(ع) کونسل کی جانب سے عالمی ایوارڈ ایک سو چودہ کے لیے چار ممالک سے سات ججز کا انتخاب کیا گیا۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق عالمی اہل بیت(ع) کونسل کے ڈپٹی حجت‌الاسلام والمسلمین محمدجواد زارعان کی جانب سے ججز کے ناموں کا اعلان ہوا ہے۔

 
رپورٹ کے مطابق تنزانیہ سے تفسیر اور قرآنی علوم کے ماہر  «شیخ جمال حمیدو» آستانہ امام حسین (ع) کے قرآنی امور کے «شیخ حسن المنصوری» اور ارجنٹائن سے محقق اور مدرس «ادگاردو روبین»(سهیل أسعد) غیرملکی ججز کے طور پر ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئے ہیں۔

 
ریڈیو قرآن کے سابق سربراہ معروف قاری  «احمد ابوالقاسمی» قرآنی مبلغ اور جامعةالمصطفی‌ العالمیه کے دانشور «حسین اسدی» قرآنی امور اور میڈیا میں فعال دانشور اور حافظ قرآن «حجت‌الاسلام والمسلمین حسین سلیمانی» مجازی دنیا میں فعال اور عالمی اہل بیت کونسل کے تبلغاتی امور کے سیکریٹی «حجت‌الاسلام والمسلمین محمدعلی معینیان» اسلامی جمہوریہ ایران سے ججز میں شامل ہیں جبکہ استاد حسین اسدی ججز کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

 

 قابل ذکر ہے کہ ایک سو چودہ عالمی ایوارڈ میڈیا اور قرآنی امور میں اہم ترین کام کرنے والے کی حوصلہ افزائی شروع کیا گیا ہے اور  اسکے پروگرام میں چالیس ممالک سے ۱۳۰ افراد شریک ہوچکے ہیں۔


پہلا ایک سوچودہ عالمی ایوارڈ شعبان کے آغاز سے کام شروع کرچکا ہے جہاں مجازی دنیا اور قرآنی علوم کی ترویج کے حوالے سے پانچ سو آثار جمع ہوچکے ہیں جو ججز کے انتخاب کے بعد پوزیشن کے لیے مرکزی دفتر کو ارسال کیے جائیں گے۔/
 
3986267

نظرات بینندگان
captcha