ادارہ اوقاف بیت‌المقدس کا قدس شریف کی یہودی سازی بارے انتباہ

IQNA

ادارہ اوقاف بیت‌المقدس کا قدس شریف کی یہودی سازی بارے انتباہ

10:17 - July 27, 2021
خبر کا کوڈ: 3509886
تہران(ایکنا) اوقاف کونسل برایے امور اسلامی نے خبردار کیا ہے کہ صیھونی پروگرام میں قدس شہر کی یہودی سازی کی کوشش کی جارہی ہے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق اوقاف کونسل برایے امور اسلامی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیت المقدس میں قدس شہر کی ڈیولپمنٹ کے نام پر مشکوک پروجیکٹ کا آغاز کیا گیا ہے جو اکتوبر ۲۰۲۰ میں تیار ہوا ہے۔

 

کونسل نے مذکورہ منصوبے کو خطرناک قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس شہر کی اسلامی اور عربی تشخص کو نشانہ بنایا گیا ہے جسمیں اہم ثقافتی و اسلامی مراکز اور تاریخی مقامات کو تبدیل و تخریب کرنے کی پالیسی شامل ہے۔

 

اوقاف کونسل نے اسرائیل اقدام کو شہر کی یہودی سازی کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے اسلامی تشخص مٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

 

 مذکورہ کونسل نے اس منصوبے کو تمام بین الاقوامی قوانین کے مخالف قرار دیتے ہوِئے کہا ہے کہ اس منصوبے پر عمل درآمد روکا جائے اور عوام بھی اس حوالے سے کڑی نظر رکھے اور اس منصوبے کو روکنے کے حوالے کردار ادا کریں۔

 

اوقاف کونسل نے بیان میں اردن کے ملک عبداللہ دوم سے درخواست کی ہے کہ وہ برراہ راست اس منصوبے بارے اقدام کریں تاکہ اسلامی و مسیحی مقدسات کو تخریب نہ کیا جاسکے۔/

3986599

نظرات بینندگان
captcha