اولمپکس: اسرائیلی حریف سے مقابلے سے انکار پر دوسرا ایتھلیٹ باہر

IQNA

اولمپکس: اسرائیلی حریف سے مقابلے سے انکار پر دوسرا ایتھلیٹ باہر

18:38 - July 27, 2021
خبر کا کوڈ: 3509889
ٹوکیو اولمپکس میں دوسرے جوڈوکا نے اسرائیلی حریف طوہر بتبول سے مقابلہ کرنے سے انکار کردیا جس پر ایتھلیٹ کو گیمز سے باہر کردیا گیا۔

اولمپکس: اسرائیلی حریف سے مقابلے سے انکار پر دوسرا ایتھلیٹ باہرجیو نیوز کے مطابق گزشتہ روز سوڈان سے تعلق رکھنے والے محمد عبدالرسول کو 73 کلو گرام ڈویژن میں مقابلہ کرنا تھا لیکن انہوں نے میچ کے 32 ویں راؤنڈ میں اسرائیلی حریف طوہر بتبول سے مقابلہ کرنے سے انکار کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل جوڈو فاؤنڈیشن (آئی جے ایف) کی جانب سے عبدالرسول کے مقابلے سے انکار پر فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے اور  ناہی سڈنی اولمپکس کے عہدیداران نے اس پر کوئی تبصرہ کیا۔

اس سے قبل الجزائر کے ایتھلیٹ نے فتحی نورین نے اسرائیلی حریف سے مقابلے سے انکار کیا تھا جس پر ایتھلیٹ کو گیمز سے باہر کردیا گیا۔

اس حوالے سے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نورین کا کہنا تھا کہ ہم اولمپکس تک پہنچنے کے لیے بے حد محنت کرتے ہیں لیکن فلسطین کے مسائل اس سب سے کہیں زیادہ اہم ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha