لبنان کو نابودی سے بچانے کے لیے حکومت کی جلد تشکیل لازم ہے.

IQNA

لبنانی رہنما:

لبنان کو نابودی سے بچانے کے لیے حکومت کی جلد تشکیل لازم ہے.

11:06 - July 28, 2021
خبر کا کوڈ: 3509892
تہران(ایکنا) امل تحریک اور حزب‌الله لبنان کے رہنماوں نے موجودہ صورتحال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے فوری طور پر حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کیا ہے۔

النشرہ نیوز کے مطابق امل تحریک اور حزب‌الله لبنان کے رہنماوں نے تاکید کی ہے کہ موجودہ صورتحال کا جاری رہنا خطرے سے خالی نہیں کہ حکومت کے بغیر سسٹم چل رہا ہے اور اس کا دباو عوام پر پڑ رہا ہے لہذا ضروری ہے کہ نجیب میقاتی کی سربراہی میں حکومت کی تشکیل میں ہر ممکن مدد کی جائے تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی آسکے۔

 

 

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نئی حکومت کی کوشش ہونی چاہیے کہ عوام کے مسائل کو کم کرے اور بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنایا جائے کیونکہ عوام کی خدمت ایک مقدس فریضہ ہے اور عوام کے جان و مال کا تحفظ پہلی ترجیح ہے۔

 

ایک سال کے بحران کے بعد گذشتہ روز نجیب میقاتی کو بطور وزیراعظم کابینہ بنانے کی دعوت دی گیی ہے اور موجود مشکلات اور بحران کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ نجیب میقاتی کے لیے کابینہ کی تشیکل ایک بڑا چیلنج ہے۔/

3986890

نظرات بینندگان
captcha