لبنان اور اسرائیلی میں تنش پر عرب لیگ کا اظھار تشویش

IQNA

لبنان اور اسرائیلی میں تنش پر عرب لیگ کا اظھار تشویش

8:50 - August 07, 2021
خبر کا کوڈ: 3509954
تہران(ایکنا) عرب لیگ نے لبنانی اور صیھونی رژیم میں کشیدگی پر تشویش کا اظھار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ لبنان-اسرائیل کشیدگی پر عرب لیگ نے پریشانی کا اظھار کرتے ہوئے اس کے سنگین نتائیج بارے انتباہ کیا ہے۔

 

عرب لیگ نے لبنان کی حالات کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان حالات میں مزید دباو لبنان برداشت نہیں کرسکتا اور طرفین کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

 

صیھونی طیاروں نے جمعرات کی صبح «الدمشقیه» اور «حرجیه» جو جنوبی لبنان کے علاقے العیشیه میں واقع ہے کو ہدف بنایا۔

لبنانی فوج نے اعلان کیا کہ جنوبی لبنان سے راکٹ حملوں کے بعد اسرائیلی توپ خانوں نے مختلف علاقوں کو بم باری کا نشانہ بنایا جنمیں «وادی حامول»، «السدانه»، «دشت الماری»، «خراج راشیا الفخار»، «دشت الخیام»، اور «دشت بلاط» شامل ہیں۔

 

اسی حوالے سے لبنانی وزیراعظم «حسان دیاب» نے وزارت دفاع کے قایم مقام «زینه عدرا» سے کہا کہ وہ لبنان میں اقوام متحدہ کے نمایندے «امل مدللی» سے رابطہ کریں اور اقوام متحدہ کا شکایتی خط لکھے جسمیں اسرائیلی تجاوز کو واضح کیا جائے۔/

3988713

نظرات بینندگان
captcha