طالبان کابینہ کی تشکیل اورپنجشیر میں ٹیلفون اور نیٹ کی بندش

IQNA

طالبان کابینہ کی تشکیل اورپنجشیر میں ٹیلفون اور نیٹ کی بندش

10:03 - August 30, 2021
خبر کا کوڈ: 3510127
تہران(ایکنا) طالبان کے مطابق کابینہ کی تشکیل جلد ہوگی تاہم دیگر مخالفین کا کہنا ہے کہ افغانستان کو صرف ایک گروپ کے زریعے سے چلانا ممکن نہ ہوگا۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق افغانستان پر طالبان کے تسلط کو دو ہفتہ گذر چکا ہے اور کابینہ کی تشکیل کی کوششیں جاری ہیں تاہم طالبان کے مخالفین کا کہنا ہے کہ اکیلا افغانستان کو چلانا ممکن نہیں۔

 

مخالفین سے مذاکرات پر آمادگی

طالبان مخالفین رہنماوں نے بھی حکومت کی تشکیل کے حوالے سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی ہے

 

ولایت بلخ کے حاکم عطا محمد نور کے بیٹے خالد نور کے مطابق عبدالرشید دوستم اور دیگر شمال رہنماوں کی سربراہی میں یہ گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔

 

رویٹرز سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ ہم مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ ایک گروپ افغانستان کو چلا نہیں سکتا اور تمام سیاسی رہنماوں کی شرکت سے یہ کام ممکن ہے۔

 

بورس جانسن: افغانیوں کا رہ جانا غمناک ہے

افغانستان سے برطانوی سفیر کی واپسی اور فوجی انخلاء پر بورس جانسن نے اس آپریشن کو سراہا مگر کہا کہ یہ سب کے لیے خوشی کا باعث نہیں۔

 

ہفتے کو برطانوی فوجیوں کو لیکر آخری فلائیٹ برطانیہ عازم ہوا جس کے ساتھ ہی افغانستان میں برطانوی فوجی موجودگی کا بیس سالہ عرصہ اختتام پذیر ہوا۔

 

برطانوی وزیراعظم نے برطانیہ کے سفیر لوری بریسٹو کی واپسی کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے تمام سفارت کار اور فوجی واپس پہنچ چکے ہیں۔

 

گذشتہ دو ہفتے میں برطانیہ میں پندرہ ہزار لوگ پہنچ چکے ہیں جنمیں پانچ ہزار برطانوی شہری اور آٹھ ہزار افغان شہری ہیں جنہوں نے وہاں برطانوی اداروں سے تعاون کیا تھا۔ جانسن نے رہ جانے والے افغانوں کی مایوسی پر غم کا اظھار کیا ہے۔

 

امریکہ: داعش ایک بڑا خطرہ ہے

امریکی وزارت دفاع کے ترجمان جان کربی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کابل کے لیے داعش بڑا خطرہ ہے

اور امریکی عزم میں کمی نہیں آئی ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ ڈرون حملے میں ایک داعش حملہ آور کو کامیابی سے ٹارگٹ کیا گیا ۔

 

طالبان نے داعش پر حملے کی مذمت کردی

کابل ائیرپورٹ پر داعش حملے کے حوالے سے امریکی فوج کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث ماسٹر مائنڈ کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

 

پنٹاگون کے مطابق مذکورہ دہشت گرد کو ننگرہار میں ٹارگٹ کیا گیا ۔

 

کابل حملہ جسمیں ۱۷۰ افراد ہلاک و زخمی ہوئے تھے جسمیں  ۱۳ امریکی فوجی شامل تھے ایک دن بعد حملہ آور کو مارنے کا دعوی کیا گیا ہے۔

 

طالبان ترجمان ذبیح الله مجاهد، نے امریکی حملے کی مذمت کی ہے جسمیں دو داعش دہشت گرد کو مارنے کا دعوی کیا گیا ہے۔

طالبان کابینہ کی تشکیل اورپنجشیر میں ٹیلفون اور نیٹ کی بندش

 

طالبان: کابینہ جلد تشکیل دی جائے گی

ذبیح الله مجاهد کے مطابق نو صوبوں کے پولیس سربراہ کو نامزد کردیا گیا ہے اور جلد کابینہ کی تشکیل مکمل کی جائے گی۔

 

طالبان نے مخالفین سے بھی مذاکرات کی ہے اور تاکید کی ہے کہ ہمہ گیر حکومت کی تشکیل ہوگی۔

 

 پنجشیر میں انٹر نیٹ اور ٹیلی فون منقطع

زرایع کے مطابق طالبان نے پنجشیر میں ٹیلی فون لائن اور انٹر نیٹ منقطع کردیا ہے۔

 

پنجشیر واحد شہر صوبہ ہے جہاں اب تک طالبان کا قبضہ نہیں ہوا ہے اور وہاں کے رہنما احمد مسعود نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔/

3993811

نظرات بینندگان
captcha