کربلا؛ اربعین صحت کے حوالے سے حفاظتی اقدامات

IQNA

کربلا؛ اربعین صحت کے حوالے سے حفاظتی اقدامات

9:38 - September 15, 2021
خبر کا کوڈ: 3510233
تہران(ایکنا) ادارہ صحت کے حکام کے مطابق چہلم امام حسین علیہ السلام کے حوالے تمام انتظامات کرلیے گیے ہیں۔

الفرات نیوز کے مطابق کربلا کے ادارہ صحت کے ترجمان عدی السلامی نے اربعین کے حوالے سے صحت کے حوالے سے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انتظامات آخری مراحل میں ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ تمام نگران ٹیمیں ویکسنیشن اور غیرملکی زائرین پر نظارت کے حوالے سے تیار ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ کربلا میں اربعین کے لیے خصوصی پروگراموں کا اجرا کیا جارہا ہے۔

 

کربلا کی وزارت صحت کے مطابق زائرین کے لیے کورونا ویکسین کارڈ لازمی ہونے کے حوالوں سے خبردرست نہیں اور کارڑ چیکنگ کے حوالے سے ہمیں کوئی حکمنامہ نہیں ملا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ ہم انتظار کررہے ہیں کہ اس حوالے سے کوئی فیصلہ ہوتا ہے کہ نہیں۔ انکا کہنا تھا کہ امکانی طور پر دیگر ممالک سے آنے والوں پر سخت نظارت کا حکم دیا جاسکتا ہے۔/

3997526

 

نظرات بینندگان
captcha