تائیوان؛ «هفته حلال» میں تجارتی کمپنیوں کی بھرپور شرکت + فلم

IQNA

تائیوان؛ «هفته حلال» میں تجارتی کمپنیوں کی بھرپور شرکت + فلم

9:40 - September 19, 2021
خبر کا کوڈ: 3510252
تہران(ایکنا) حلال مصنوعات کی توسیع و ترقی کے حوالے سے ہفتہ حلال منایا گیا ہے جسمیں چار سو بین الاقوامی تجارتی کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تائیوان کی بین الاقوامی تجارتی کونسل (TAITRA)  کی جانب سے ہفتہ حلال چودہ ستمبر سے شروع کیا گیا ہے۔

 

اس ہفتے کو تین دن آن لاین تبلیغاتی پروگرام چلایا گیا جسمیں مقامی کمپنیوں کو متعارف کرایا گیا اور اس حوالے سے ایک ویبنار حلال مصنوعات کے حوالے سے منعقد کیا گیا جسمیں حلال مصنوعات کو آن لائن مارکیٹ کے لیے متعارف کیا گیا۔

 

هفته آنلاین حلال تایوان کا آغاز لائیو ویبنار سے کیا گیا جسمیں CrescentRating کمپنی کے ڈائریکٹر  فضل بهارالدین، بین الاقوامی مینجمنٹ اکیڈمی کے ڈپٹی؛ پروفیسر ڈاکٹر فریده حاج حسن، نایجیریا حلال سرٹیفیکٹ کے سربراہ؛ ڈاکٹرابراهیم اوراگبا، Camangi Corporation کے نمایندے نے خطاب کیا۔

 

تائیوان؛ «هفته حلال» میں تجارتی کمپنیوں کی بھرپور شرکت + فلم

تین روزہ پروگرام کے دوران  ۶۰ حلال کمپنیوں نے تائیوان سے اپنی مصنوعات کو پیش کیا۔ ہفتہ حلال نمایش میں انڈونیشیاء، چین، ملایشیاء، فلپائن، عرب امارات،ترکی اور بعض افریقی ممالک سے چار سو سے زائد کمپنیاں شرکت کررہی ہیں اور اب تک پچاس سے زائد آن لائن تجارتی ملاقاتیں انجام پاچکی ہیں۔

تائیوان؛ «هفته حلال» میں تجارتی کمپنیوں کی بھرپور شرکت + فلم

اپریل  ۲۰۱۷، کو تائیوان نے TAITRA کو حکم دیا کہ حلال مصنوعات کی ترویح کے حوالے سے سرگرمی شروع کی جائے۔

 

کاوشوں کے بعد تائیوان ایک حلال مصنوعات بنانے والے ملک اور سیاحوں کے لیے مناسب ملک کے طور پر جانا جاتا ہے، تائیوان میں اس سال مسلم سیاحوں کے حوالے سے اوآئی سی ممالک کے علاوہ سنگاپور کے بعد برطانیہ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر کھڑا ہے۔

 

کوویڈ ۱۹ بحران کے عرصے میں اس خبر نے تائیوان میں ایک ولولہ پیدا کردی جو انکی تجارتی کاوشوں کا نتیجہ ہے.

 

ہفتہ حلال کی سرگرمی اس ویڈیو میں ملاحظہ کرسکتے ہیں.

ویڈیو کا کوڈ

3998259

نظرات بینندگان
captcha