دو ننھے مصری قاریوں کی سوشل میڈیا میں دھوم + فلم

IQNA

دو ننھے مصری قاریوں کی سوشل میڈیا میں دھوم + فلم

19:29 - September 05, 2022
خبر کا کوڈ: 3512658
دو ننھے مصری قاری «احمد و عمر» کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جسمیں دونوں نے بہترین انداز میں معروف قرآء کی تقلید کی ہے۔

ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی  «elwatannews.com»، کے مطابق دو مصری بھائی احمد و عمر نے بڑے معروف قرآء کی خوبصورتی سے تلاوت کی ہیں جس کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

ان کی ویڈیو فیسبک پر وائرل ہوئی ہے جس کو خوبصورت پذیرائی مل رہی ہے۔

 

دونوں بھائی مصری صوبہ «قلیوبیه» سے تعلق رکھتے ہیں جنہوں نے چھ سال کی عمر سے تلاوت شروع کی ہیں۔

ننھے قاری کے والد «محمد السید»، کا کہنا تھا: «ایک دن ایک پروگرام میں شرکت کے لیے جارہا تھا بیٹا بھی ساتھ تھا گاڑی میں قاری «شيخ فتحى عبدالرحمن» کی تلاوت رکھی تو دیکھا دونوں بیٹے بالکل اسی کے طرز پر تلاوت کررہے تھے۔

اسی دن سے ننھے قرآء کے والد نے انکو تلاوت کے میدان میں لانے کا سوچا۔

دونوں نوجوان قرآء معروف قرآء جیسے قاری محمود انور الشحات، ماهر المعیقلی اور یاسر الدوسری کو خوبصورتی سے کاپی کرتے ہیں۔/

ویڈیو کا کوڈ

4082897

نظرات بینندگان
captcha