جاپان کی جدید مسجد؛ مسلم اقلیت کے لیے امید کا مرکز

IQNA

جاپان کی جدید مسجد؛ مسلم اقلیت کے لیے امید کا مرکز

8:03 - September 24, 2022
خبر کا کوڈ: 3512774
ایکنا تہران- شمالی جاپان میں نئی مسجد کا افتتاح، مسجد مسلم مرکز میں تبدیل ہوچکی ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق ایشینو ماکی جو شمالی جاپان کے صوبہ میاگی کا حصہ ہے وہاں پر مسلمان بارے زیادہ آگاہی نہیں تاہم یہاں کافی مسلمان سمندری امور میں سرگرم عمل ہیں۔

اس مسجد کو جولائی میں مکمل کی گئی ہے جو مسلم آبادی کےلیے کافی اہم ہے سفید گنبد کے ساتھ اس مسجد میں مسلم جوان عبادت کے لیے آتے ہیں اور ایک روحانی فضا یہاں قایم ہے سلام علیکم اور حجاب کے جلوے نمایاں ہیں جہاں نمازیوں کی صف لگتی ہے۔

 

معمولا سو سے زائد نمازی یہاں آتے ہیں جنمیں سے اکثر افراد انڈونیشیاء اور دیگر علاقوں سے یہاں آتے ہیں جو یہاں مختلف سمندری فوڈ کمپنیوں اور ماہی گیری کے شعبوں میں سرگرم عمل ہیں۔

سال 2011 میں سونامی اور زلزلے کے بعد جسمیں بیس ہزار لوگ ہلاک ہوئے تھے یہاں پر کاریگروں کی کافی کمی ہے۔

 

۵۱ ساله بنگلہ دیشی جس کی یہاں کمپنی ہے انکی کاوش سے یہ مسجد تعمیر کی گیی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ مسجد کی تعمیر کے وقت انکو ڈر تھا کہ یہاں پر مسجد کے خلاف تعصب کا سامنا کرے۔

انکا کہنا تھا: امید ہے کہ اس مسجد کی تعمیر سے مختلف رنگ و نسل کے مسلمان سکون سے عبادت کرسکیں اور ایک وحدت کی فضاء قایم ہوسکے۔/

4087067

نظرات بینندگان
captcha