برازیلی انتخابات میں اخلاقی و مذهبی امور کو عمل دخل حاصل ہے

IQNA

برازیلی ماہر ایکنا سے:

برازیلی انتخابات میں اخلاقی و مذهبی امور کو عمل دخل حاصل ہے

8:13 - October 30, 2022
خبر کا کوڈ: 3512998
ایکنا تھران-جامعہ شناس «کریسٹینا ویٹال دا کونا» نے اخلاقی و مذهبی کو ملک میں اہم فیکڑ سمجھا جاتا ہے اور دونوں صدارتی امیدوار مذہب کو اہم فیکٹر کے طور پر استفادہ کرتے ہیں۔

ایکنا نیوز- دو اکتوبر کو برازیلی صدارتی انتخابات ہویے اور واضح اکثریت حاصل نہ ہونے کی وجہ سے اگلے مرحلے کے لیے الیکشن کا اعلان ہوا جو آج تیس اکتوبر کو منعقد ہوگا جس میں سابق صدر

«لولا دا سیلوا»، اور موجودہ صدر «ژائیر بولسونارو»، میں مقابلہ ہورہا ہے۔

دنیا کے بہت سے ممالک دنیا کے چوتھی بڑی اکنامک پاور کے انتخابات کا بغور جایزہ لے رہے ہیں اور الیکشن میں بظاہر مذہبی اقلیت اور اقوام کے ووٹ کو اہم فیکٹر قرار دیا جاتا ہے۔

برازیل میں «فیڈرل فلومیننز»یونیورسٹی میں سوشیالوجی کے استاد کریسٹینا ویٹال دا کونا (Christina Vital da Cunha)  کا خیال ہے کہ اس بار مذہب کے فیکٹر کو سال ۲۰۱۸ کے مقابلے میں زیادہ اہمیت حاصل ہے۔

ایکنا نے مذکورہ استاد سے اس حوالے سے گفتگو کی ہے جو حاضر خدمت ہے:

 

ایکنا ـ اس الیکشن اور گذشتہ الیکشن میں کیا فرق ہے؟

پہلافرق جو سال ۲۰۱۸ کے مقابلے میں واضح ہے یہ ہے کہ ژایربولسونارو کا اصلی رقیب الیکشن میں مقابلہ کررہا ہے جس نے پہلے مرحلے میں برتری حاصل کی ہے اور گذشتہ چار سال میں بولسونارو کی پالیسیوں کا شاید اثر ہو۔

 

نقش مسائل اخلاقی و مذهبی در انتخابات برزیل بسیار پررنگ است

اس بار انتخابات میں اخلاقی اور مذہبی مسائل کو بھی کافی اہمیت حاصل ہے اور بولسونارو مذہب کو اہم فیکٹر کے طور پر اس سے فایدہ اٹھانے کی کوشش کررہا ہے تاکہ عیسائی زبان سے مسیحیوں بالخصوص پنطیکاستی(انجیلی مسیحی) سے بہتر رابطہ ہو۔

کنزرویٹو طبقے کا کہنا ہے کہ رسم و رواج اور مذہبی رسومات خطرے میں ہیں اور وہ مدمقابل امیدوار کو ان آداب و رسوم کے لیے ایک خطرہ کے طور پر پیش کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

 

ایکنا ـ برازیل کیثرالاقوامی ملک ہے اس میں مسلمانوں کی کیا پوزیشن ہے اور الیکشن میں انکا کیا کردار ہے؟

مسلم انجمن کی ڈیٹا کے مطابق نوے مساجد اور نماز خانے، اسی اسلامی مراکز اور تقریبا دو ملین مسلمان یہاں پر موجود ہیں۔

برازیل میں مسلمان یہاں کی ثقافت اور اقتصاد میں اہمیت کے حامل ہے اور بزنس و کھیتی باڑی میں انکا بڑا کردار ہے۔

 

نقش مسائل اخلاقی و مذهبی در انتخابات برزیل بسیار پررنگ است

اقلیت کے باوجود انکی اہمیت اپنی جگہ برقرار ہے اور اسی وجہ سے بولسونارو اور دیگر عیسائی رہنما ان سے دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں۔

لہذا ان مسائل کے حؤالے سے اگر مسلمان طبقہ سیاسی حؤالے سے سیاسی کردار ادا کرنا چاہے تو شاید تعلقات پہلے کی طرح باقی نہ رہے۔/

 

4091333

نظرات بینندگان
captcha