اسلامی دنیا سے تعلقات قرآنی پروگراموں کے زریعے

IQNA

روسی کاوش؛

اسلامی دنیا سے تعلقات قرآنی پروگراموں کے زریعے

8:35 - November 25, 2022
خبر کا کوڈ: 3513215
ایکنا تھران- بیسواں بین الاقوامی قرآنی مقابلہ ماسکو کی جامع مسجد میں منعقدہوا، ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کاوش اسلام دنیا سے تعلقات بہتر بنانا ہے۔

ایکنا- المصر نیوز کے مطابق ماسکو کی جامع مسجد میں سہ روزہ بیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے اختتام پذیرہوگیے جسمیں ایران، ترکی، لبنان، شام، بنگلہ دیش، عرب امارات، سوڈان، اردن وغیرہ کے ممالک شریک تھے۔

مسجد النبی کے خطیب شیخ عبدالمحسن بن محمد القاسم کا اس بارے کہنا تھا: جامع مسجد ایک بین الاقوامی مرکز کا منظر پیش کررہی تھی جہاں دنیا کے مختلف علاقوں کے قراء تلاوت کررہے تھے۔

عالمی اسلامی الاینس کے ڈائریکٹر احمد فیصل کا اس بارے کہنا تھا: جس چیز سے ہمیں خوشی ہوئی ہے وہ یہ ہے کہ دیگر اسلامی ممالک کے علاوہ روس کے مختلف ریاستوں سے اہل قرآن شریک ہیں۔

 

روسیه

جس سے یہاں کے مسلمانوں کی کاوش اور مسلمان ممالک سے روسی تعلقات میں اضافے کا اندازہ ہوتا ہے۔

اگرچه روس میں اسلام اقلیت کا مذہب ہے تاہم یورپ میں یہاں سب سے زیادہ مسلمان آباد ہے۔

مفتی اعظم روس شیخ راوی عزالدین، کے  سال ۲۰۱۸ میں سروے کے مطابق روس میں ۲۵ میلین مسلمان آباد تھے۔

 

روسیه

اسلام کو روس میں ایک تسلیم شدہ مذہب مانا جاتا ہے اور اس کی حکومتی سطح پر حمایت بھی ہوتی ہے۔

آخری سالوں میں اس حوالے سے صدر پوتین نے اہم اقدامات کیے ہیں اور ملک میں مساجد اور مراکز کی تعمیر کی سرپرستی کی جاتی ہے اور مسلمانوں کا روس کا اہم حصہ شمار کیا جاتا ہے۔/

 

4101333

نظرات بینندگان
captcha