استاد شحات کی تلاوت کی جذابیت

IQNA

تلاوت کا ہنر/ 12

استاد شحات کی تلاوت کی جذابیت

8:58 - November 30, 2022
خبر کا کوڈ: 3513258
ایکنا تھران- مرحوم استاد شحات محمد انور دلکشش آواز کے ساتھ ایک پروقار اور جازب نظر شخصیت کے مالک تھے جنکی تلاوت سے خاص سکون محسوس ہوتا ہے۔

ایکنا- مصری قاری مرحوم استاد شحات محمد انور (1950- 2008) نے مسحورکن تلاوت سے تلاوت کی دنیا میں ایک انقلاب برپا کیا. وفات کے وقت انکی عمر ۵۷ سال تھی تاہم بیماری کی وجہ سے آخری دس سالوں میں وہ تلاوت نہ کرسکے. شحات محمد انور گولڈن ایرا کے آخری نامور قاری شمار ہوتے ہیں جنکو «امیرالنغم»(نغموں کے بادشاہ) کا لقب دیا گیا۔

شحات کی کامیابی اس کی پرسکون آواز کے علاوہ اسکی شخصیت اور اعلی اخلاق سے وابستہ ہے

. شحات، غلوش، متولی عبدالعال ۔۔ ان قرآء میں شامل ہیں کہ جنکی آواز پوزیشن لینے یا مادی فایدے کے لیے نہیں تھی بلکہ رب العزت کے پیغام کو پہنچانے کے لیے مخصوص تھی اور انکی سیرت ہمارے لیے نمونہ ہے۔

 

استاد شحات انور کی تلاوت کی اہمیت کو لحن و صوت دونوں منظر سے قابل ملاحظہ قرار دیں سکتے ہیں صوت و لحن کے علاوہ انکی تلاوت میں روحانیت بھی دیگر خصوصیات میں شامل ہے جو انکی مثبت پہلو کا اہم حصہ ہے۔

شحات کی آواز کے بارے میں کہے تو شمالی افریقہ اور مغربی ایشیاء کے قاریوں کی آواز بھاری اور بلند ہوتی ہے جب کہ مشرقی ایشیاء میں یہ آواز غالبا نازک اور تیز ہوتی ہے، لوگوں کے مزاج بھی مختلف ہے ہر کوئی ایک طرز کو پسند کرتا ہے استاد شحات کی آواز ایسی تھی کہ مشرقی ایشیاء سے لیکر مغرب بلکہ پوری دنیا میں لوگوں کو پسند تھی۔

 

 شحات کی زندگی میں نظم و ضبط

شحات کی تلاوت قابل تقلید ہے اور انکی تلاوت خاص سکون و آرام دیتی ہے جسمیں کوئی پیچیدگی نہیں ہے۔

ہر چیز میں اسکے خالق کا اثر ظاہر ہوتا ہے اور شحات کی تلاوت میں اسکے سکون اور معنویت کو دیکھی جاسکتی ہے۔

اگر تاریخ پر نظر ڈالے تو استاد شحات سال ۱۹۷۹ تا ۱۹۸۴ میں انکی اکثر تلاوت سامنے آئی ہے جنمیں سے زیادہ تر فجر کے وقت کی گیی ہے اور اس وقت کے لیے قاری کو خاص تیاری کرنی پڑتی ہے مثلا جلدی رات کا کھانا کھانا ہوگا جلدی سونا اور جلدی اٹھنا ہوگا اور ۔۔۔

استاد کی بعض نایاب تلاوت جیسے  تلاوت سوره‌ قلم، حاقه و معارج، تلاوت سوره نساء، تلاوت سوره فاطر و سوره غافر سب فجر کے وقت کی گیی ہے. تلاوت سوره غافر جو سال ۱۹۷۹ میں کی گئئ استاد شحات کی پہلی تلاوت ہے جو ریڈیو مصر سے نشر ہوئی وہ اس وقت کی تلاوت ہے جب شحات شیخ سعید الزناتی سے متاثر تھے اس کے بعد شحات نے مستقل انداز میں تلاوت شروع کی۔

لحن کے شعبے میں کچھ خاص چیزیں استاد شحات کی تلاوت میں ہے جو انکو دیگر مشرقی قاریوں جیسے محموداسماعیل شریف، سعیدالزناتی، محمداحمد شبیب اور محمود حمدی‌الزامل  سے منفرد بناتی ہیں وہ یہ ہے کہ لحن میں استاد شحات کلام پر ایسا عمل کرتا ہے کہ آپ ایک رواں تلاوت سنتے ہیں کیونکہ انکو موسیقی پر کنٹرول حاصل ہے۔/

نظرات بینندگان
captcha