ایکنا: اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے رکن پندرہ اسلامی ممالک کے درمیان مکالمے کے پلیٹ فارم OIC-15 کے تحت وزرائے اعلیٰ تعلیم کا دوسرا اجلاس مئی میں ایران کی وزارت علوم، تحقیقات و ٹیکنالوجی کی میزبانی میں تہران میں منعقد کیا جائے گا۔
ایکنا: حج تمتع کے زائرین مختلف ممالک سے مدینہ منورہ پہنچتے ہیں۔ ہر سال موسم حج تمتع ایک قیمتی موقع ہوتا ہے کہ بیت اللہ کے زائرین، مناسک حج سے پہلے یا بعد میں مدینہ النبی کی زیارت کریں۔
ایکنا: بین الاقوامی قاری اور کاروانِ قرآنی نور کے رکن حامد ولیزادہ نے کہا ہے کہ جو قاری قرآن، کاروانِ قرآنی نور کا حصہ ہوتا ہے، اُس پر ایسی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں جنہیں بہرصورت انجام دینا ضروری ہے ۔
ایکنا: حالیہ دنوں بھارت اور پاکستان کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی اور عسکری جھڑپوں کے بعد، بھارتی مسلمانوں، بالخصوص کشمیریوں کو اسلام دشمن فضا کا سامنا ہے۔
ایکنا: اٹلی کے شہر میلان کے مالپنسا ایئرپورٹ پر پولیس نے راسموس پالودان، قرآن کریم کی توہین کرنے والے متنازع سیاستدان کو ملک میں داخل ہوتے ہی گرفتار کر لیا۔
ایکنا: بزرگ مراکشی خطاط عمر الهادی نے معذوری کے باوجود قرآنِ کریم کی کتابت کے شوق میں بے مثال تخلیقی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بکری کی کھال پر ایک مصحف تحریر کیا ہے۔
ایکنا: اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے رکن ممالک کی بین الپارلیمانی یونین (PUIC) کی کانفرنس کے اختتامی اعلامیے میں غزہ میں فوری جنگ بندی، محاصرہ ختم کرنے، اور فلسطینی حمایت پر زور دیا گیا۔
ایکنا: شیعہ نگر رجیٹی کی شیعہ جامع مسجد صاحب الزمان عج میں روزانہ مغرب و عشاء کے درمیان قرآن کی تلاوت کی جاتی ہے اور اس کے بعد ترجمہ اور تفسیر کا سلسلہ رہتا ہے۔ اور اس مسلسل تلاوت، ترجمہ اور تفسیر کا کارواں اس ماہ قرآن مجید کے ساتویں پارے میں داخل ہوگیا۔