نایاب تلاوت نشر کرنے کا مصری پروگرام

IQNA

نایاب تلاوت نشر کرنے کا مصری پروگرام

8:53 - August 23, 2021
خبر کا کوڈ: 3510075
تہران(ایکنا) ریڈیو قرآن مصر کے مطابق خصوصی پروگرام میں نایاب تلاوتوں کو نشر کرنے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریڈیو قرآن مصر کے انچارج رضا عبدالسلام دونوں ہاتھوں سے محروم پہلا شخص ہے جس نے ریڈیو قرآن کا چارج سنبھالا ہے۔

 

عبدالسلام کو انکی صلاحیتوں کی وجہ سے اس عہدے پر فایز کیا گیا ہے، وہ بہتر اناونسر ہے جس نے تیس سالوں سے ریڈیو پر پروگرام پیش کیا ہے۔

 

مقامی نیوز سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ ریڈیو قرآن کا سربراہ بننا انکا خواب تا جو حقیقت میں بدل چکا ہے۔

 

عبدالسلام کا کہنا تھا کہ انکی کوشش ہے کہ وہ ریڈیو قرآن سے منفرد پروگرام پیش کرے اور اس حوالے سے وہ الازھر یونیورسٹی اور دیگر ماہرین سے مدد لیں گے۔

نایاب تلاوت نشر کرنے کا مصری پروگرام

انکا کہنا تھا کہ وہ ماہرین سے پروگراموں میں مشورہ کریں گے اور اسلام کو درست انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

 

ریڈیو مصر کے سربراہ نے تاکید کی کہ ریڈیو مذہبی ڈائیلاگ میں کسی وابستگی کے بغیر آزاد کام کرے گا اور اسلام کو رسول اکرم ص کی تعلیمات کے رو سے پیش کیا جائے گا۔

نایاب تلاوت نشر کرنے کا مصری پروگرام

پروگرام «صباح الخیر یا مصر» سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ ریڈیو پر ماہرین اسلام کی گفتگو نشر کی جائے گی۔

 
عبدالسلام کا کہنا تھا کہ پروگرام میں گذشتہ معروف قرآء کی نایاب تلاوتوں کو جمع اور نشر کرنے کا اہتمام کیا جارہا ہے جو اب تک ریڈیو سے نشر نہ ہوئی ہو۔/

3992275

نظرات بینندگان
captcha