یوکراین نے دہشت گر جہادیوں سے مدد کی درخواست کردی

IQNA

یوکراین نے دہشت گر جہادیوں سے مدد کی درخواست کردی

8:11 - March 07, 2022
خبر کا کوڈ: 3511445
تہران(ایکنا) دنیا بھر سے جہادی دہشت گردوں کو بغیر ویزا کے یوکرائن آنے کی اجازت دی جارہی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا زرایع کے مطابق یوکرائن کے لئے داعش طرز کی بھرتیوں کے لئے آسٹریلیا میں یوکرائن کے سفارت خانے نے ایک ویب سائٹ بنائی ہے جس میں لوگوں کو دعوت دی جا رہی ہے کہ آئیں اور یوکرائن کے لئے جہادی گروپ میں شامل ہوں

 

 قابل ذکر ہے کہ یہی کام اگر دوسرے اسلامی ممالک کریں تو مغربی ذرائع ابلاغ, مغربی ممالک اور بالخصوص امریکہ کی نظر میں دہشت گردی ہے اور اس کے خلاف سخت ترین اقدامات کا حکم دیا جاتا ہے مگر جہاں انکو ضرورت ہوتی ہے تو داعش سے لیکر القاعدہ تک سب سے مدد لی جاتی ہے اور اس کو میڈیا کوریج تک دینے سے گریز نہیں کی جاتی ہے۔

 

سیاسی ماہرین کے مطابق یہ انتہا پسندانہ اقدمات کر کے تیسری عالمی جنگ کے لیے راہ ہموار کی جارہی ہے اور یوکراین کی جنگ ایک اور عالمی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے جب کہ روس نے بھی شکایت کی ہے کہ شام سے دہشت گردوں کو یوکراین منتقل کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha