ایکنا نیوز- البوابہ نیوز کے مطابق فلسطین پر تسلط کی چوہترویں برسی پر عرب لیگ نے ایک بیان جاری کیا ہے جسمیں سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل پر دباو ڈالے کہ وہ فلسطینیوں پر مظالم ڈھانے سے ہاتھ روک دے۔
بیان میں کہا گیا ہے: ادارے کی اخلاقی اور قانونی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عالمی امن و امان کےلئے اقدام کریں اور اسرائیل کے ساتھ الگ سے سلوک اور معیار رکھنا قابل افسوس ہے۔
عرب لیگ نے فلسطینی سرزمین پر تجاوزات اور تسلط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں یہودی آباد کاری، فلسطینیوں کے قتل و غارت، مسجد الاقصی کی توہین، فلسطینیوں کا انخلاء اور محاصرہ اسرائیلی جرام کی فہرست میں شامل ہیں۔
عرب لیگ نے مسجد الاقصی پر شدت پسند یہودیوں کی یلغار کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے علاقے میں مذہبی جنگ چھیڑنے کی وجہ بن سکتے ہیں۔
عرب لیگ نے الجزیرہ چینل کی صحافی شیرین ابوعاقله کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا: سال کے آغاز سے اب تک ۵۰ فلسطینی ہلاک اور قبضے کے آغاز سے ۱۰۰ هزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔/