مزاحمتی گروہوں نے جدید میڈل ایسٹ کا نقشہ بدل دیا

IQNA

مزاحمتی گروہوں نے جدید میڈل ایسٹ کا نقشہ بدل دیا

8:50 - July 14, 2022
خبر کا کوڈ: 3512293
عراق، شام، فلسطین سمیت دیگر ممالک میں مزاحمتی گروہوں نے حکمت عملی سے میڈل ایسٹ سازش کو نقش برآب کیا۔

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق سید حسن نصر اللہ نے خطاب میں عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے جدید اپ ڈیٹ کے تناظر میں کہا کہ  جولائی 2006 کی جنگ کے اہم نتائج میں سے ایک لبنان اور صیہونی وجود کے درمیان توازن برقرار رکھنا ہے۔

 

سید نصراللہ نے اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کومخاطب کرتے ہویے کہا: آپ لبنان کو دھمکی دے رہے ہیں جب کہ آپ کی فوج ناکہ بندی ہونے کے باوجود غزہ میں چند میٹر آگے بڑھنے میں ناکام رہی ہے۔

 

سید نصراللہ نے صیہونی وزیرِ دفاع گانٹز کو کہا: بیروت، سیڈون اور صور پر حملہ کرنے کی آپ کی دھمکی کھوکھلی ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ مزاحمت ہی واحد طاقت ہے جو لبنان اور اس کے وسائل کی حفاظت کر سکتی ہے۔

 

سید نصراللہ نے کہا کہ  تمام لبنانی اس بات پر متفق ہیں کہ قومی اقتصادی بحران سے نمٹنے کا واحد راستہ سمندری گیس نکالنا اور فروخت کرنا ہے۔

 

 سید نصر اللہ کا کہنا تھا کہ جب صیہونی دشمن کارش فیلڈ سے گیس نکالنا شروع کر دے گا تو لبنان کا اپنے متعلقہ حقوق کا تحفظ کرنا مشکل ہو جائے گا۔

 

سید نصر اللہ نے لبنانی حکام سے خطاب میں کہا کہ امریکہ کو کبھی بھی دھوکہ نہ دینے دیں اور وقت ضائع کیے بغیر اسرائیل کو سمندری گیس نکالنے کی مزاحمت کریں۔

 

انکا کہنا تھا کہ امریکی ثالث، آموس ہوچسٹین نے لبنانی حکام اور حقوق کو کم کیا ہے

 

انکا کہنا تھا کہ آپ کو لبنان کے حقوق کو برقرار رکھنے کے لیے مزاحمتی قوت سے فائدہ اٹھانا چاہیے حزب اللہ نے کبھی کسی سے وعدہ نہیں کیا کہ وہ لبنان کے حقوق کے تحفظ کے لیے فوجی کارروائیوں سے گریز کرے گی

 

سید نصراللہ خبردار کیا کہ حزب اللہ اسرائیلی دشمن کو لبنان کے حقوق کی خلاف ورزی سے روکنے کے لیے ضروری فوجی اقدامات کرے گی۔

 

سید نصراللہ کا کہنا تھا حزب اللہ نے بیک وقت کارش گیس فیلڈ پر تین ڈرون اڑائے جس کا مقصد صہیونی دشمن کو پیغام بھیجنا تھا، جس سے میدان میں کام کرنے والی کمپنیوں کو خوفزدہ کر دیا گیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ حزب اللہ لبنان کے سمندری حقوق کے تحفظ کے لیے زمینی، بحریہ یا فضائیہ کے ذریعے اسرائیلی دشمن پر حملہ کرے گی۔

 

سید نصراللہ کا کہنا تھا کہ جنگ اور شہادت بھوک کی وجہ سے ہونے والی خانہ جنگی میں موت سے زیادہ محترم ہیں۔

 

حزب اللہ مقبوضہ فلسطینی ساحل کے ساتھ تمام اسرائیلی سمندری پلیٹ فارمز  پر نظر رکھے ہوئے ہے

 

سید نصر اللہ کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل اگر آپ لبنان کو اس کے قدرتی وسائل نکالنے سے روکیں گے تو کوئی بھی گیس اور تیل نہیں نکال سکے گا۔

 

حزب اللہ اسرائیل کے تمام سمندری پلیٹ فارمز کی نگرانی کر رہی ہے۔/

نظرات بینندگان
captcha