ترکی میں جوانوں کے قرآنی مدرسے کا افتتاح

IQNA

ترکی میں جوانوں کے قرآنی مدرسے کا افتتاح

9:48 - August 01, 2022
خبر کا کوڈ: 3512419
تہران ایکنا- افتتاحی تقریب میں ترک دیانت فاونڈیشن کے سربراہ، اعلی حکام اور دیگر قرآنی شخصیات شریک تھیں۔

ترک میڈیا کے مطابق ترک دیانت فاونڈیشن کے تعاون سے جمعہ کو ایک ڈے نائٹ حفظ قرآن مرکز کا افتتاح کیا گیا جس کو خلیفہ «عمر بن خطاب» کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

 مذکورہ مدرسہ جوانوں کے لیے جنوب مشرقی ترکی کے علاقے سیلوپی میں قایم کیا گیا ہے۔

 

افتتاحی تقریب میں ترک دیانت فاونڈیشن کے سربراہ علی ارباش، شرناق صوبے کے گورنر عثمان بیلگین ، صوبے کے مفتی احمد دیلیک اور دیگر اعلی سیاسی اور ثقافتی شخصیات شریک تھیں۔

 

ارباش نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا: حفظ قرآن مرکز بہترین ایونٹ شمار ہوتا ہے جو تعلیم و ترویج قرآن میں بیحد مفید ہے۔

 

انکا کہنا تھا: جب تک ہم خدا کی کتاب کو حفظ کرتے رہیں گے اسکے راستے میں قدم اٹھائیں گے، سنت رسول الله(ص) کی حفاظت کریں گے اور اپنی جوانوں کو اس راستے میں تربیت دیں گے، آرام و سکون اور بطور ایک قوم ہماری وحدت باقی رہے گی، ہم قرآنی دستورات پر عمل کرتے رہیں گے، قرآن مجید ہمیں نیکی، وحدت اور وحدت کے ساتھ کام کرنے کی دعوت دیتا ہے۔/

 

4074498

نظرات بینندگان
captcha