سوشل میڈیا؛ برطانوی شہر لسٹر میں ہندو مسلم فسادات کا اہم سبب

IQNA

سوشل میڈیا؛ برطانوی شہر لسٹر میں ہندو مسلم فسادات کا اہم سبب

8:16 - September 24, 2022
خبر کا کوڈ: 3512777
ایکنا تہران- سوشل میڈیا پر افواہوں نے برطانوی شہر لسٹر میں ہندو مسلم فسادات میں اہم کردار ادا کیا۔

ایکنا نیوز کے مطابق چار ہفتوں کے بعد لسٹر میں فسادات کا خاتمہ ہوا جو پولیس اور سیکورٹی فورسز کی مداخلت سے ممکن ہوا۔

چند دنوں تک جھڑپوں کی اطلاعات تھیں اور دوبارہ جھگڑوں کے آغاز پر پولیس کو مداخلت کرنی پڑی اور کچھ لوگوں کی گرفتاری بھی ہوئی۔ روزنامہ گارڈین کے مطابق ہندو مسلم فسادات کی ایک اہم وجہ سوشل میڈیا پر نادرست پروپگینڈہ تھا۔

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ہندوعبادت خانوں پر حملوں کی جعلی تصاویر وایرل ہوئیں جس سے فسادات نے جنم لیا۔

 

پولیس رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد میں سے اکثر لسٹر سے باہر سے آنے والے افراد ہیں۔

پولیس نے فسادات کی مذمت کرتے ہویے مطالبہ کیا کہ دونوں گروپ کے نمایندے مذاکرات سے مسائل حل کریں جس پر دونوں طرف کے نمایندوں نے رضامندی کا اظھار کیا ہے۔

4087292

نظرات بینندگان
captcha