ایران اور ملایشیاء قرآنی تعاون امت کے لئے فایدہ مند ہے+ فلم

IQNA

ایرانی وفد اور جاکیم حکام سے ملاقات؛

ایران اور ملایشیاء قرآنی تعاون امت کے لئے فایدہ مند ہے+ فلم

10:12 - November 03, 2022
خبر کا کوڈ: 3513034
ایکنا تھران- ایرانی وفد نے اسلامک ڈیولپمنٹ مرکز(جاکیم) حکام سے ملاقات میں دوطرفہ قرآنی تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور تعلقات بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

ایکنا نیوز کے مطابق اسلامک ڈیولپمنٹ مرکز جاکیم (مالایی زبان میں : Jabatan Kemajuan Islam Malaysia) یا   «JAKIM» پوٹرا جایا میں سرگرم عمل ہے۔

ملایشیاء میں بیاسٹھویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے اختتام پر ایرانی وفد نے ایرانی سفیر کے ہمراہ ملایشیاء کے اسلامک ڈیولپمنٹ مرکز جاکیم کا دورہ کیا۔

 

نشست جایم کے سیکریٹری «سراج‌الدین سهیمی» کی زیر صدارت منعقد ہوئی جسمیں ایرانی سفیر «علی‌اصغر محمدی»، ایرانی وزارت  ثقافت کے سیکریٹری «علیرضا معاف»، اور ایرانی کلچرل ایمبیسیڈر «محمد اورعی کریمی» شریک تھے.

ایرانی سفیر علی‌اصغر محمدی کا کہنا تھا: ملاییشیاء کے حلال انڈسٹری کا وفد ایران کا دورہ کررہا ہے جسمیں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوگا۔

 

سفیر ایران در مالزی در حال امضای دفترچه یادبود جاکیم

 

علیرضا معاف، معاون قرآن و عترت وزیر ارشاد در حال امضای دفترچه یادبود جاکیم

 

ایرانی وزارت ثقافت کے سیکریٹری علیرضا معاف نے نشست سے خطاب میں کہا: بیاسٹھویں قرآنی مقابلوں میں شرکت پر خوشی ہوئی، ایران میں ہم نے 29 بین الاقوامی قرآنی نمایش اور 43 بین الاقوامی قرآنی مقابلے منعقد کیے آج ہم آئے ہیں تاکہ جاکیم کی سرگرمیوں سے آشنا ہوسکے۔

ایرانی سفیر محمدی نے نشست سے خطاب میں کہا: ایران اور ملایشیاء عالم اسلام کے امور کے حؤالے سے ایکدوسرے کے تجربوں سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

انکا کہنا تھا: بعض مسایل میں ہم نے کم توجہ دی ہے کیونکہ ایران ایک مکمل اسلامی ملک ہے جب کہ ملایشیاء میں مختلف اقوام اور مذاہب موجود ہیں لہذا اس حلال انڈسٹریز کے حوالے سے اہم ملایشین تجربے سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

جاکیم کے ڈپٹی سهیمی کا کہنا تھا: حال ہی میں ہم نے استنبول میں ایرانی وفد سے ملاقات کی اور حلال صنعت کے حوالے سے مذاکرات ہویے اور ہم اس شعبے میں فروغ چاہتے ہیں۔

 

علیرضا معاف، معاون قرآن و عترت وزیر فرهنگ و ارشاد اسلامی

اس نشست میں ایرانی ثقافت اور قرآن و عترت کے سیکریٹری محمد مھدی عزیززادہ نے کہا : میری تجویز ہے اور وہ یہ ہے چونکہ ملایشیاء کے بین الاقوامی قرآنی مقابلے قدیم ترین مقابلوں میں شمار ہوتا ہے تاہم اس میں ایران سے صرف تلاوت کے شعبے میں قاری کو دعوت دی جاتی ہے میری تجویز ہے کہ اس میں حفظ کا شعبہ بھی اضافہ اور ایران سے بھی حفاظ کو شرکت کی دعوت دی جائے تاکہ مقابلوں میں مزید وسعت آسکے۔

 

ویڈیو کا کوڈ

ایرانی ثقافتی ایمبیسیڈر محمد اورعی کریمی نے نشست سے خطاب میں کہا: بہت خوشی ہے کہ ملایشیاء بین الاقوامی مقابلوں کے بعد یہ ملاقات ہورہی ہے اور قرآنی تعلقات پر ہم تبادلہ خیال کررہےہیں۔/

 

4096339

نظرات بینندگان
captcha