ولگوگراڈ میں توہین قرآن پر روسی تحقیقات کا آغاز

IQNA

ولگوگراڈ میں توہین قرآن پر روسی تحقیقات کا آغاز

9:29 - May 22, 2023
خبر کا کوڈ: 3514352
ایکنا تھران: روسی حکام نے ولگوگراڈ میں قرآن سوزی کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی اور کہا جاتا ہے کہ اس میں ملوث شخص یوکراینی باشندہ ہے۔

ایکنا نیوز- اسپوٹنیک نیوز کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کا اس حؤالے سے کہنا تھا: نیکیتا ژوراول(Nikita Zhuravel)، ایک مقامی باشندے کو ممکنہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔

 

روسی تفتیش کاروں نے اس بارے ویڈیو وایرل ہونے کے بعد سے جسمیں ایک شخص مسجد کے سامنے قرآن جلا رہا ہے، کام شروع کردیا ہے اور جرم ثابت ہونے کی صورت میں ژوراول کو تین سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

 

تحقیقی کمیٹٰی کے رکن نے اسپوٹنیک نیوز سے گفتگو میں کہا کہ مبینہ طور پر مذکورہ شخص نے ایک یوکراینی فرد سے ۱۰۰۰۰ روبل (۱۲۵ ڈالر) لیکر اس کام کو انجام دیا ہے اور اس کا انہوں نے اعتراف کیا ہے۔

 

4142215

نظرات بینندگان
captcha