ترکی؛ یوکرائنی ماں اور بیٹی کا قبول اسلام

IQNA

ترکی؛ یوکرائنی ماں اور بیٹی کا قبول اسلام

12:07 - June 10, 2023
خبر کا کوڈ: 3514444
لیوبوف ماکسیمنکو ( اور بیٹی آلونا آلکسینکو( نے ترک صوبہ کارابوک میں اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایکنا نیوز-خبررساں ادارے اناطولیہ نیوز کے مطابق مذکورہ صوبے کے مقامی مفتی نے کہا ہے کہ یوکرائنی خاتون لیوبوف ماکسیمنکو (Liubov Maksymenko) اور اسکی بیٹی آلونا آلکسینکو (Alona Alekseienko)  نے اسلام کو قبول کرنے کا اعلان اور فیصلہ کیا ۔

 

اس حوالے سے ایک با قاعدہ تقریب میں مفتی ارجان آکسو، نے کلمہ توحید پڑھا کر دونوں کے اسلام کے بنیادی قوانین سے آگاہ کیا۔

 

اسلام قبول کرنے کے بعد لیوبوف نے اپنا نام صفیه اور انکی بیٹی آلونا آلکسینکو نے ملک نام رکھنے کا اعلان کیا۔

 

اناطولیہ کی رپورٹ کے مطابق جو سال 2013میں شایع ہوئی تھی اس میں کہا گیا کہ سال 2002 تا ۲۰۱۳ کے دوران ترکی میں آٹھ ہزار لوگ اسلام قبول کرچکے ہیں۔

 

یوکراین میں حالیہ جنگ کے دوران کافی لوگ دیگر ممالک جیسے پولینڈ، اسلوکیہ ، جمہوریہ چیک کی طرف فرار کرگیے ہیں اور ترکی میں بھی 96000 ہزار یوکرائنی پناہ گزین ہوچکے ہیں جو دنیا میں مہاجر پذیر ممالک میں سرفہرست شمار ہوتا ہے۔/

 

4146673

نظرات بینندگان
captcha