مکہ مکرمہ میں عالمی اسلامی کانفرنس کا آغاز، 85 ممالک کے علماء شریک

IQNA

مکہ مکرمہ میں عالمی اسلامی کانفرنس کا آغاز، 85 ممالک کے علماء شریک

9:03 - August 14, 2023
خبر کا کوڈ: 3514775
ایکنا اسلام آباد: مباحثے کا موضوع 'رواداری اورباہم برداشت'، 'انتہا پسندی اور دہشت گردی' اور'علماء کرام اور دینی محکموں کے کردار' رکھا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- پاکستانی میڈٰیا کے مطابق دو روزہ عالمی اسلامی کانفرنس وزارت اسلامی امور،دعوت وارشادکےتحت منعقد کی گئی ہے جو کل سے جاری ہے

جس میں پاکستان سمیت 85 ملکوں کے 150 عالم دین،مفتیان کرام،اسلامی محققین شریک ہوں گے۔

 

مذکورہ کانفرنس کا مقصد مختلف ممالک کے علما، مفتیان، مکاتب فکر، محققین میں ربط قائم کرناہے۔

 

کانفرنس میں سعودی وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبدالطیف آل شیخ نے افتتاحی خطاب کیا۔

 

کانفرنس میں شرکاء سات پینلز پر مباحثہ کریں گے اور مباحثے کا موضوع 'رواداری اورباہم برداشت'، 'انتہا پسندی اور دہشت گردی' اور'علماء کرام اور دینی محکموں کے کردار' سمیت مسلمانوں کو درپیش دیگر مسائل پر بات کی جائے گی۔

 

نظرات بینندگان
captcha