امارات؛ بین الاقوامی خواتین قرآنی مقابلوں کا اختتام

IQNA

امارات؛ بین الاقوامی خواتین قرآنی مقابلوں کا اختتام

6:24 - September 24, 2023
خبر کا کوڈ: 3514997
ایکنا امارات: ساتویں بین الاقوامی «شیخة فاطمة بنت مبارک» قرآنی مقابلے دبئی میں اختتام پذیر ہوگیے۔

ایکنا نیوز- خبررساں «alkhaleej.ae» کے مطابق «شیخة فاطمة بنت مبارک» قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔

قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب میں النھضہ انجمن کونسل کی سربراہ «امینه بنت حمید الطایر»، امارات ڈیوپلمنٹ کی سربراہ «مریم محمد الرمیثی»، مختلف تعلیمی اداروں کے نمایندے، ججز کمیٹی کے اراکین، اور دیگر اعلی اہم شخصیات شریک تھیں۔

 

مقابلوں کا اغاز تلاوت کلام الھی سے ہوا جس میں ہندوستان کی «عائشة عزة محمد رشید» نے تلاوت کی اور اس کے بعد اس مقابلے کی ڈکومنٹری پیش کی گئی۔

تقریب میں دس کامیاب قرآء کے ناموں کا اعلان کیا گیا جسمیں اردن کی «سندس سعيد محمد صيداوی» نے پہلی اور بحرین کی  «أمة الرحمن بديع كليب» دوسری اور  الجزایر کی «ياسمين ولد دالی» تیسری، «مصلحة جمال الدين» انڈونیشیاء، «أسماء عبدالرحمن عبدالله عبدالملک» - یمن مشترکہ طور پر سوم آئیں۔
 
«اندی بوصو جترا» - سینیگال ششم، «نسيبه حق فائزة» - بنگلہ دیش «عائشة حميد محمد» کیمرون ساتویں اور تنزانیہ کی «سميه علی جمعة» نویں پوزیشن جب کہ فن لینڈ کی «سميره نور معلم» اور یوگنڈا کی «نبيله نانسوبوغا» دسویں پوزیشن لینے میں کامیاب پوئی۔

مقابلوں میں دس بہترین کارکردگی دکھانے والوں کی بطور خاص اور باقی شرکاء کی بالعموم حوصلہ افزائی کی گئی۔

مذکورہ مقابلے گذشتہ ہفتے کو دبئی ایوارڈ کے تعاون سے دبئی کے علمی ثقافتی کمپلیکس میں شروع ہوئے تھے جسمیں ساٹھ ممالک سے خواتین شریک تھیں جنہوں نۓ حفظ مقابلوں میں حصہ لیا۔/

 

4170520

 

نظرات بینندگان
captcha