اخوت اسلامی کی راہ میں رکاوٹ شدت پسندی ہے

IQNA

وحدت کانفرنس کے دوسرے دن:

اخوت اسلامی کی راہ میں رکاوٹ شدت پسندی ہے

8:47 - October 01, 2023
خبر کا کوڈ: 3515038
ایکنا تھران: سینتیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے دوسرے دن مختلف ممالک کے دانشوروں نے خطاب کیا۔

ایکنا نیوز- عالمی تقریب مذاہب کونسل کے شعب تعلقات اسلامی کے مطابق ترک یونیورسٹی کے استاد «محمد نوردوغان» نے کانفرنس کے دوسرے دن اپنے خطاب میں تقریب مذاہب کونسل کی کاوشوں کی قدر دانی کرتے ہوئے کہا : عالمی امن و صلح اہم ترین مسئله ہے اور عالم اسلام کا اہم ترین اسٹرییٹیجی اس بارے ہونا چاہیے.

 

انکا کہنا تھا: اللہ تعالی نے مسلمانوں کو ایکدوسرے کا بھائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے:"انما المومنون اخوة" لہذا اسلامی اخوت اہم ترین مسئلہ ہے ۔

 

انکا کہنا تھا: آمریکا و اسرائیل کی شیطانی سازش یہ ہے کہ دنیا بھر میں دہشت گردی اور فساد کی حمایت کرنی چاہیے اور یہ چیز اسلامی اخوت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ دہشت گردی اور شدت پسندی معاشروں کی بنیاد ہلا دیتی ہے اور درست فکر و عمل کی راہ میں مانع ہے۔

 

ڈاکٹر عبدالباری راشد، أفغان یونیورسٹی کے استاد نے مذکور ویبنار سے خطاب میں کہا: قرآن کریم، کعبہ، پیغمبر گرامی اسلام، اہل بیت پیغمبر اور أصحاب کرام تمام امت میں ایک مشترکہ اقدار ہیں جو ہماری زندگیوں میں موجود ہیں۔

اخوت اسلامی کی راہ میں رکاوٹ شدت پسندی ہے

انکا کہنا تھا کہ سب مسلمانوں کا کلمہ ایک ہے جھاد فی سبیل اللہ اور خدمت خلق اللہ اور اسی طرح مظلوموں کا دفاع اور زمین پر عدالت ایک اقدار ہے مگر افسوس کہ اس مقصد کو بھلا دیا گیا ہے۔/

 

 

 

4171891

 

نظرات بینندگان
captcha