وحدت کے بڑے دشمن مذاہب کے اندر سے تعلق رکھتے ہیں

IQNA

حجت‌الاسلام سیدحسن خمینی:

وحدت کے بڑے دشمن مذاہب کے اندر سے تعلق رکھتے ہیں

5:36 - October 03, 2023
خبر کا کوڈ: 3515050
ایکنا تھران: حرم امام کے متولی نے دشمن وحدت کو اندر سے متعلق بتاتے ہویے ہا کہ اسلامی معاشرے میں وحدت کے مخالف کافی موجود ہیں تاہم کونسا حق ہے جس کا مخالف نہ ہو؟

ایکنا نیوز کے مطابق سینتیسویں وحدت اسلامی بین الاقوامی کانفرنس کے شرکاء نے اتوار کی شام کو بانی انقلاب حضرت امام خمینی کے مزار پر حاضری دی اور انکو خراج پیش کیا۔

آستانہ امام خمینی کے متولی حجت‌الاسلام و المسلمین سیدحسن خمینی، نے حاضرین سے خطاب میں کہا کہ ایک دور میں وحدت سے متعلق کافی بتایے جاتے تھے مگر آج ہم اس موڑ پر کھڑے ہیں جہاں وحدت کی ضروت پر کسی کو شک نہیں۔

اتحاد دو طرفہ سڑک ہے

انکا کہنا تھا کہ اتحاد کا راستہ دو جانبہ ہے اور ایسا نہیں کہ ایک فرقے یا مسلک کو دوسرے میں ضم ہونا چاہیے، وحدت ایک ون ون سچویشن کا نام ہے اور فریقین کو اس کے لیے تیار ہونا ہوگا۔

 

آستانے امام کے متولی نے وحدت کے دشمنوں کو اندرونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی معاشرے میں وحدت کے مخالفین بھی کافی ہیں، تاہم سوال ہے کہ کونسی حقیقت ہے جس کا دشمن نہ ہو، کونسا راستہ ہے جس کے راستے میں مشکلات نہ ہو۔

 

حجت‌الاسلام سیدحسن خمینی

سید حسن خمینی نے مزید کہا : ہمیں وحدت کے مخالفین کو اپنے درمیان سے ہٹانا ہوگا اور اس کے لیے رسول گرامی کی ذات کو محور بنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آج تمام دانشوروں اور معاشرے کے موثر افراد کو وحدت کی طرف آنا ہوگا اور دیگر مذاہب سے ڈائیلاگ بھی اہمیت کی حامل ہے۔/

 

4172482

نظرات بینندگان
captcha