امت میں اختلافات پیشرفت کے لیے ہونی چاہیے نہ کہ فتنے کے لیے

IQNA

تیونسی مفتی:

امت میں اختلافات پیشرفت کے لیے ہونی چاہیے نہ کہ فتنے کے لیے

14:48 - October 03, 2023
خبر کا کوڈ: 3515051
ایکنا تھران: شیخ هشام بن محمد المختار نے کہا کہ اختلافات خیر کا باعث ہوسکتے ہیں اگر وہ خدمت کے لیے ہو فساد و فتنے کے لیے نہ ہو۔

ایکنا نیوز کے مطابق سیتنیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس سے خطاب میں تیونس کے مفتی شیخ ہشام نے خطاب کیا اور اس موقع پر انہوں ن امت اسلامی کو عید میلاد النبی کی مبارک باد دی۔

 

المختار کا کہنا تھا: اسلامی دنیا کو آج وحدت کی اشد ضرورت ہے کیونکہ امت میں فقھی اختلافات موجود ہیں جو علمی پیشرفت کے لیے باعث خیر ہیں اور ایک نعمت سے کم نہیں تاہم اسکو فتنہ  وفساد کے لیے استعمال کرنا خطرناک ہے۔

 

تیونسی مفتی جو تیونس کی زیتونیہ یونیورسٹی سے وحدت کانفرنس میں شریک ہے انکا کہنا تھا کہ شمالی افریقہ اسلامی تبلیغ کے حؤالے سے کافی اہم ہے اور جیسے کہ امام علی علیہ السلام نے نے فرمایا ہے: ہم سب رسول اللہ کے عاشق ہیں اور اس عشق سے وفادار ہیں اور وفاداری کو وحدت کے لیے ہونی چاہیے۔

 

انکا کہنا تھا کہ میرے استاد شیخ محمد الخوجہ نے اسلامی علوم کی ترویج کے لیے گرانقدر خدمات انجام دیے ہیں اور انہوں نے ایران کی کاوشوں کو سراہا ہے جو وحدت کے لیے ہورہی ہے./

 

4172574

نظرات بینندگان
captcha