قطر میں بین الاقوامی اسلام فوبیا کانفرنس

IQNA

قطر میں بین الاقوامی اسلام فوبیا کانفرنس

18:25 - October 03, 2023
خبر کا کوڈ: 3515053
ایکنا دوحہ: بین الاقوامی کانفرنس قطر میں شروع ہوچکی ہے جہاں قطر اور دیگر ممالک کے اہم نمایندے شریک ہیں۔

ایکنا نیوز- العربی نیوز کے مطابق قطر کی بین الاقوامی کانفرنس بعنوان" عالم اسلام کی تاریخ اور اسلاموفوبیا"  جورج ٹاون یونیورسٹٰی قطر میں شروع ہوچکی ہے جسمیں اسلام فوبیا کی لہر اور آثار کا مطالعہ کیا جارہا ہے اور اس کانفرنس میں  عالمی سطح پر اسلام فوبیا  اور نفرت انگیز جرائم کی روک تھام پر تبادلہ خیال ہوگا۔

 

" ورلڈ فار آل" فاونڈیشن کے بانی ابراہیم رسول نے اس کانفرنس کے عنوان سے کہا: اسلام فوبیا اب صرف مغرب تک محدود نہیں بلکہ انڈیا، چین اور میانمار تک پھیل چکا ہے اور مسلمان مختلف ممالک میں مختلف عنوانات سے مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔

 

جورج ٹاون یونیورسٹی قطر میں ہسٹری کے استاد عبدالله العریان نے اسلام فوبیا کے حوالے سے گفتگو میں کہ اسلام فوبیا سے نفرت انگیز جرایم جنم لیتے ہیں اور یہ بین الاقوامی سطح پر ہورہا ہے۔

 

العریان کا کہنا تھا: اس کانفرنس کا ایک مقصد ان مسائل سے مقابلہ کرنا ہے اور ضروری ہے کہ اس میں ان جرائم کی روک تھام پر تجاویز پیش کیا جائے۔

 

کانفرنس کے شرکاء دو دن سے اسلام فوبیا پر بحث کررہے ہیں اور اسلام فوبیا کے عوامل پر گفتگو ہورہی ہے اور اس کی سیاسی، اجتماعی اور تبدیلی کے علاوہ جڑوں کو ڈھونڈنے کی کوشش کی جارہی ہے۔/

 

4172454

نظرات بینندگان
captcha