محمد صادق عرجون کی تفسیر کے عمدہ نکات اور روش

IQNA

عالم اسلام کے معروف علما / 2

محمد صادق عرجون کی تفسیر کے عمدہ نکات اور روش

8:29 - October 12, 2022
خبر کا کوڈ: 3512862
ایکنا تھران- الازھر کے نامور عالم «محمد صادق ابراهیم عرجون» قدیم علما میں شمار ہوتا ہے جس کی تفسیر اسلامی علوم کی تحقیقات میں موثر کردار کی حامل ہے۔

ایکنا نیوز- «القرآن العظیم: هدایته و اعجازه فی اقوال المفسرین»(قرآن عظیم اور هدایت و معجزات قرآن مفسرین کی نظر میں)  نامی کتاب محمد صادق عرجون کی کتابوں میں سے ایک کتاب ہے جس میں سلیس انداز میں تفسیر قرآن کی گیی ہے جو گذشتہ مفسرین کی تفاسیر پر نظر اور وضاحت کی ساتھ پیش کی گیی ہے۔

عرجون لکھتا ہے کہ مفسرین اپنی پوری کوشش کرتا ہے کہ علوم و معارف کو معاشرے میں منتقل کریں اور اس کے لیے وہ پوری طرح سے جانفشانی کرتے ہیں اور قرآن فھمی کے لیے ہر ٹول یا روش کی مدد لیتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ قرآن بعنوان کتاب نور ہدایت انسان کے لیے ایک ایسا قانون اور دستور پیش کرتا ہے جو انسان کو دنیا و آخرت کی سعادت کی جانب دعوت دیتا ہے اور یہی چیز اس کتاب کی جادوانگی یا ابدی ہونے کی دلیل ہے جو انسانی علوم و معرفت کے لیے انسان کے لیے بہترین زاویے پیش کرتا ہے جس سے انسان اپنی شناخت کے لیے فرصت حاصل کرتا ہے۔

عرجون اپنی کتاب میں لکھتا ہے: ہدایت کا عنصر قرآن کے معجزے کی دلیل ہے جو ایک نسل سے دوسری نسل اور ایک معاشرے سے دوسرے معاشرے کے ماحول کے لیے یکساں مجرب ہے جو خدا حکیم کی طرف سے نازل ہوا ہے۔

 

تالیف «طرز تفسیر قرآن اور عمدہ روش»

محمد صادق عرجون کی کتاب «نحو منهج لتفسیر القرآن: طرز تفسیر قرآن کی روش» ہے جس میں

ایسے مسائل کو پیش کیے گیے ہیں جو محققین یا طالبان علم کے لیے تفسیرقرآن کے لیے سادہ روش کو نمایاں کرتی ہے تاکہ پڑھنے والے قرآنی تعلیمات کو آسانی سے درک کرسکے اس طرح سے درست طرز زندگی کی طرف ہدایت اور نادرست تفاسیر سے انسان کو گمراہی و جہالت سے دور رکھنا ممکن ہوسکتا ہے۔/

نظرات بینندگان
captcha