قوم کی ہدایت کے لیے حضرت صالح نبی(ع) کی سو سالہ کاوش

IQNA

قرآنی شخصیات / 11

قوم کی ہدایت کے لیے حضرت صالح نبی(ع) کی سو سالہ کاوش

9:27 - October 09, 2022
خبر کا کوڈ: 3512845
ایکنا تھران- پیغمبروں کی داستان میں صالح نبی (ع) کی داستاں قابل توجہ ہے جو سولہ سال کی عمر میں رسالت پر مبعوث ہوئے اور 120 سال تک قوم کی ہدایت پر کام کرتے رہیں۔

ایکنا نیوز- حضرت صالح(ع) ان نبیوں میں سے ہے جو سام بن نوح کے فرزندوں میں سے ہے اور آپ کا نام نوح  (ع) اور هود(ع) کے بعد لیا گیا ہے.

تاریخ کتب سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت صالح(ع) اور اس سے پہلے کے انبیاء حضرت هود(ع) میں سو سال کا فاصلہ تھا. صالح(ع) تیسرا نبی ہے جس نے بت پرستی کے خلاف قیام کیا۔

حضرت صالح 9 کا نام قرآن میں نو مرتبہ آیا ہے تاہم دیگر کتب میں انکا نام موجود نہیں۔

وہ سولہ سال کی عمر میں پیغمبری پر فایز ہوئے اور  120 سال تک ہدایت کی تبلیغ کرتے رہے۔ حضرت صالح(ع) کو قوم ثمود کا پیغمبر کہا جاتا ہے جو شمالی مدینہ میں ساکن تھے ان کے 70 بت تھے جن کی وہ پرستش کرتے تھے یہانتک کہ حضرت صالح کو پیغمبری کے لیے ان پر مبعوث کیا گیا۔

حضرت صالح که جو عقل و خردمندی کے حوالے سے منفرد تھا انہوں نے توحید کی دعوت دی خدا کے عذاب سے ڈرایا تاہم اکثریت نے انکی بات نہ مانی۔

 

حضرت صالح نے ان سے کہا کہ تم ان سے مانگتے ہو جو کچھ نہیں کہتے وہ جواب دیتے تھے کہ تم خدا سے کہو کہ اس پہاڑ کے اندر سے اونٹ نکالے اور ایسا ہوجاتا ہے سرخ رنگ کا اونٹ پہاڑ سے نکل جاتا ہے۔

 

حضرت صالح اپنی قوم سے کہتا ہے کہ تم اس اونٹ کا احترام کرو تاہم کچھ افراد فیصلہ کرتے ہیں کہ اس اونٹ کو قتل کردیں اور یہ کام حقیقت جاننے کے بعد کھلم کھلا مخالفت شمار ہوتا ہے اور اس وجہ سے ان پر عذاب کا فیصلہ ہوتا ہے۔

 

حضرت صالح اور کچھ مومن افراد اس عذاب سے محفوظ رہتے ہیں، اس واقعہ کے بعد مکہ، رملہ اور سامرہ کی طرف یہ لوگ ہجرت کرتے ہیں، آج حضرت صالح کے نام سے متعدد مزارات موجود ہیں اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت صالح نے فلسطین میں قیام کیا، صالح نبی نے دوسواسی سال کی عمر پائی اور انکا مزار نجف کے قبرستان وادی السلام میں موجود ہے۔/

نظرات بینندگان
captcha