اسماعیل؛ فرزند ابراهیم اور اعراب کے باپ

IQNA

قرآنی شخصیات/ 16

اسماعیل؛ فرزند ابراهیم اور اعراب کے باپ

8:04 - November 22, 2022
خبر کا کوڈ: 3513196
حضرت اسماعیل حضرت ابراهیم کا فرزند گرامی ہے جوخدا کے حکم پر اپنی والدہ هاجر کے ہمراہ مکه چلے اور یہاں سے اسلام کا آغاز ہونے لگا۔

ایکنا- حضرت اسماعیل خدا کا رسول اور ابراہیم نبی کے فرزند اور اسحاق کے بھائی ہے اور انکا دین حضرت ابراهیم‌(ع) کی طرح توحید کا دین ہے جو بت پرستی کے مقابل ہے۔

روایات کے مطابق انکو عرب قبایل کی طرف بھیجا گیا اور انہوں نے پچاس سالوں تک فریضہ رسالت انجام دیا اور نماز و زکات کی دعوت دی اور بت پرستی سے روکا۔

 اسماعیل اس وقت پیدا ہوئے جب حضرت ابراہیم اور انکی بیوی سارہ اولاد ہونے سے مایوس ہوگیے تھے، ابراہیم نے اپنی زوجہ سارہ  کی تجویز پر اپنی کنیز ھاجر سے شادی کی اور اس کے نتیجے میں اسماعیل دنیا میں آئے۔

اسماعیل کی ولادت کے بعد سارہ سے اسحاق پیدا ہوئے اور رقابت کی وجہ سے سارہ نے ابراہیم سے کہا کہ وہ ھاجر کو کئی اور بھیج دیں، روایات کے مطابق حضرت ابراهیم(ع) نے هاجر اور اسماعیل‌ کو اپنے ساتھ لے گیے اور ایک خشک سرزمین پر پہنچے جس کا نام مکه نام ہے، مکه میں ابراهیم‌(ع)، نے ھاجر اور اسماعیل کو رکھا اور واپس آگیے. اس سرزمین پر اسماعیل کے پاوں یا ایڑیاں رگڑنے سے زمزم کا چشمہ پھوٹا اور سرزمین پر آبادی ہونے لگی۔

قبیله جرهم نے اس سرزمین پر پانی دیکھا تو یہاں آباد ہویے. قبیله جرهم ایک عرب قبیلہ تھا جس نے‌ اسماعیل‌ کا تعلق عرب قوم سے جوڑنے لگا۔ اسماعیل نے اس قبیلے کی مدد سے عربی سیکھنے لگا اور عربوں نے اس کو پہلا شخص قرار دیا جس نے عربی سیکھا۔

اسماعیل نے اسی قبیلے کی بیٹی سے شادی کی اور ان سے بارہ اولاد پیدا ہویے جن میں شعیب کو پیغمبری ملی۔

اسماعیل‌ کو عربوں کا جد امجد کہا جاتا ہے اور انکو ابوالعرب‌ (والد اعراب) کہا جانے لگا۔ اسماعیل رسول اسلام (ص) کے بھی جد امجد ہے۔

اسماعیل‌ کی زندگی میں اہم داستان ابراهیم‌(ع) کے ساتھ خانه کعبه کی تعمیر ہے گرچہ بعض روایات میں کعبہ کی تعمیر کو حضرت آدم سے نسبت دی جاتی ہےاور کہا جاتا ہےکہ ابراہیم اور اسماعیل نے اس کی از سر نو مرمت کی ہے، اس کے بعد اسماعیل اور انکی اولاد کو خانہ کعبہ کے متولی قرار دیے گیے۔

حضرت اسماعیل کی قربانی اہم واقعات میں شامل ہے یہودی روایات کے مطابق اسحاق نے قربانی دی مگر اسلامی روایات کے مطابق ابراہیم کو اسماعیل قربان کرنے کا حکم ملا تھا اور اسماعیل نے سرتسلیم خم کیا مگر خدا کے حکم پر چاقو نے کام نہ کیا اور دنبے کو قربانی کے لیے بھیجا گیا۔

 

 اسماعیل‌ کا نام قرآن میں گیارہ بار آیا ہے  آیت ۸۵ سوره انبیاء،میں حضرت اسماعیل‌ کا نام ادریس اور ذوالکفل‌ کے ساتھ آیا ہے اور انکو صابرین میں قرار دیا گیا ہے۔

روایات کے مطابق حضرت اسماعیل نے ایک سو تیس سال عمر پائی اور انکو مکہ میں انکی مادر گرامی ھاجر کے ساتھ دفن کیا گیا، حضرت اسماعیل نے موت سے قبل نبوت کی ذمہ داری حضرت اسحاق کو سونپ دی۔

نظرات بینندگان
captcha